قانون اور انصاف کی وزارت
مرکزی وزیر قانون و انصاف ارجن رام میگھوال نے بین وزارتی بار اینڈ بینچ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا
تقریب میں پرجوش شرکت دیکھی گئی؛ اکتوبر سے ملک بھر میں چیمپئن شپ منعقد ہوگی
Posted On:
05 AUG 2023 7:39PM by PIB Delhi
صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے اپنے مقصد کو دھیان میں رکھتے ہوئے، فٹ انڈیا مشن نے قانون اور انصاف کی وزارت کے تعاون سے آج یہاں تیاگراج اسپورٹس کمپلیکس میں بین وزارتی بار اینڈ بینچ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ججوں، وکلاء اور حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کے عہدیداروں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس تقریب کا افتتاح قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے کیا۔اس موقع پر وہ روایتی لباس میں ملبوس تھے۔ تقریب میں ایک مختصر نمائشی میچ میں ان کی پرجوش شرکت رہی اور ان کی متاثر کن اسٹروک دیکھنے میں آئی۔انہوں نے کہا " ہر کسی کو کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلنا چاہیے کیونکہ یہ آپ کو فٹ رکھتا ہے۔ ہمارے معزز جج اور وکلاء جو یہاں شرکت کر رہے ہیں، اس بات سے اتفاق کریں گے کہ اگر وہ فٹ ہیں تو ہندوستان فٹ ہے۔‘‘
مرکزی وزیر نے کہا "ہندوستان میں ہمارے سادھو سنتوں کی روایت ہے کہ وہ ہمیں صحت مند طرز زندگی گزارنے کے بارے میں سکھاتے ہیں۔ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ ہم کھیلوں کے ذریعہ فٹ رہ سکتے ہیں۔ چاہے وہ دیہی ہو یا شہری علاقہ، آپ ملک میں جہاں بھی جائیں آپ کھیلوں کو ہر جگہ ہوتے دیکھ سکتے تھے۔
انہوں نے کہا "میں راجستھان کے بیکانیر سے آیا ہوں اور ہمارے علاقے میں کبڈی اور کھو کھو بہت مشہور رہے ہیں ۔ اس وقت بیڈمنٹن کو شہری یا نیم شہری کھیل کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ آج بیڈمنٹن نہ صرف آپ کو فٹ رکھنے کے لیے بلکہ ٹیم اسپرٹ، کوآرڈینیشن اور ایک مثبت نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے جانا جاتا ہے ۔ میں اس شاندار اقدام کے لیے منتظمین اور شرکاء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"
اس تقریب میں موجود دیگر معززین میں سپریم کورٹ آف ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر جسٹس وکرم ناتھ، سپریم کورٹ کے وکلاء وکاس سنگھ اور پردیپ رائے شامل تھے ۔
انڈیا لیگل ایڈ سنٹر کے چیئرمین اور سپریم کورٹ کے چیئرمین پردیپ رائے نے بتایا "یہ دوسرا موقع ہے جب سپریم کورٹ ایڈوکیٹس آن ریکارڈ ایسوسی ایشن سمیت سپریم کورٹ بار کے ممبران کے تعاون سے بین وزارتی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں سبھی عمر کے ججوں، کئی سینئر وکلاء، ماہرین ، نوجوان وکلاء اور سی بی ڈی ٹی سمیت وزارت کے عہدیداروں کی اچھی شرکت رہی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک زبردست ایونٹ ہے اور اس قسم کا ٹورنامنٹ باقاعدگی سے منعقد کیا جانا چاہئے تاکہ وہ لوگ جو ملازمتوں سے وابستہ ہیں، جہاں وہ بہت زیادہ تناؤ کا شکار ہیں،اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔"
اس ٹورنامنٹ میں 128 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں مردوں اور خواتین کے ڈبل کیٹیگری میں 64 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔ اس تقریب کو سابق بیڈمنٹن کھلاڑی ابنتیکا ڈیکا نے وزارت قانون و انصاف اور فٹ انڈیا مشن کے اشتراک سے ترتیب دیا تھا۔ انہوں نے کہا "افتتاحی تقریب کی کامیابی کے بعد، ہم بین وزارتی بار اور بینچ بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے اتنی حوصلہ افزا شرکت کا مشاہدہ کر کے بہت خوش ہیں۔ ڈیکا نے کہا کہ عمر یا پیشے سے قطع نظر، شرکاء کے حوصلے اور توانائی کی سطح نہایت متاثر کن تھی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ اکتوبر سے ملک بھر میں منعقد کی جائے گی۔
محترمہ ڈیکا نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ نے ہمیں اس سال اکتوبر سے ملک بھر میں بین وزارتی بار اور بینچ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے کی ترغیب دی۔ اس کے علاوہ، میں مختلف وزارتوں کے لیے بھی ایونٹس کی کیوریٹنگ کروں گا۔ ملازمین کے لیے صحت مند اور فٹ طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے سرکاری وزارتوں میں اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیکا نے کہا " ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے لیے میں فٹ انڈیا مشن کی بہت مشکور ہوں۔ فٹ انڈیا ایک شاندار پہل ہے، اوریہ میرے اپنے فلسفے سے میل کھاتی ہے کہ فٹنس کو ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہیے۔ قومی سطح پر بیڈمنٹن کھیلنے کے بعد، میں سمجھتی ہوں کہ کھیل کس طرح کسی کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے اور صحت مند طرز زندگی گزارنے میں مدد کر سکتا ہے۔" انہوں نے کہا، "محترم مرکزی وزیر قانون و انصاف کو نہ صرف تقریب میں شرکت کرنا بلکہ خوشی اور جوش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔"
فٹ انڈیا مشن کا آغاز عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے 29 اگست 2019 کو شہریوں میں جسمانی تندرستی اور صحت کو فروغ دینے کے لیے کیا تھا۔ اس تحریک کا مقصد ہماری روزمرہ کی زندگی میں روزانہ کم از کم 30 منٹ تک کسی بھی کھیل یا فٹنس سرگرمی کو آگے بڑھانا ہے۔ اس میں کوئی بھی سرگرمی جیسے تیراکی، بیڈمنٹن، سائیکلنگ یا کوئی بھی بنیادی فٹنس، سیڑھیاں چڑھنا یا رقص کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ سرگرمیاں جمود یا سست طرز زندگی کو ختم کرتی ہیں اور زندگی میں تازگی لاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
8002
(Release ID: 1946214)
Visitor Counter : 104