امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور باہمی تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج بھونیشور میں منعقدہ  ایک میٹنگ میں اوڈیشہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) کا جائزہ لیا


وزیر داخلہ نے آفات سے نمٹنے کے لیے ریاستی پہل  کا خیرمقدم کیا، یہ پہل ہندوستان کو آفات سے محفوظ بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کےعین مطابق ہے

جناب امت شاہ نے ریاستی حکومت کو آفات سے بچنے کی اوڈیشہ کی کوششوں میں مرکزی حکومت کی تمام مطلوبہ مدد فراہم کرانےکی  یقین دہانی کرائی

وزیر داخلہ نے ریاست کی تیاریوں کی ستائش کی جس نے 1999 کے سوپر سائیکلون کے بعد ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں کافی پیش رفت کی ہے

آپدا متر اور ریاست میں آفات نمٹنے والوں کو قدرتی آفات سے نمٹنے، خاص طور پر بغیر کسی انتباہ کے پیش آنے والی  کیمیائی اور جوہری آفات اور ان آفات سے نمٹنے کی ہمہ جہت ٹریننگ دی جانی چاہئے

وزیر داخلہ نے ریاستی حکومت کی کوششوں کی  ستائش کی اور مرکزی حکومت کی کوششوں کی تکمیل کے لیے ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ دیا، بائیں بازو کی انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے مرکزی  افواج کے تعاون کا یقین دلایا

جناب امت شاہ نے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور مواصلاتی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے، خاص طور پر تمام دیہاتوں کو انٹرنیٹ سے جوڑنے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

ہمیں ان تمام مسائل کو حل کرنا چاہیے جو کنیکٹیویٹی، تعلیم اور روزگار کی عدم موجودگی سمیت  ایل ڈبلیو ای کی ترقی میں معاون ہیں 

ریاست کو پی ڈی ایس  دکانوں کے قیام، سڑکوں کی تعمیر اور ایل ڈبلیو ای  سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے فنڈ مختص کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے

Posted On: 05 AUG 2023 4:39PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج بھونیشور میں منعقدہ  ایک میٹنگ کے دوران  اوڈیشہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) کا جائزہ لیا۔ اوڈیشہ کے وزیر اعلی جناب نوین پٹنائک، مرکزی داخلہ سکریٹری اور وزارت داخلہ اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

وزیر داخلہ نے آفات سے نمٹنے کے لیے ریاستی پہل  کا خیرمقدم کیا، جو کہ ہندوستان کو آفات سے محفوظ بنانے کےلیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے عین مطابق ہے۔ جناب امت شاہ نے ریاستی حکومت کو آفات سے بچنے کی اوڈیشہ کی کوششوں میں مرکزی حکومت کی تمام مطلوبہ مدد فراہم کرانےکی  یقین دہانی کرائی۔

جناب امت شاہ نے آفات سے نمٹنے کے لیے ریاست کی تیاریوں کی ستائش کی، جس نے 1999 کے سوپر سائیکلون کے بعد ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ریاست میں آپدا متر  اور آفات سے نمٹنے والوں کو قدرتی آفات سے نمٹنے، خاص طور پر بغیر کسی انتباہ کے پیش آنے والی  کیمیائی اور جوہری آفات اور ان آفات سے نمٹنے کی ہمہ جہت ٹریننگ دی جانی چاہئے ۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی تجویز کیا کہ ہوم گارڈز کے رضاکاروں کو مضبوط کیا جائے اور انہیں آفات سے نمٹنے کی تربیت دی جائے۔ مزید یہ کہ ریاست میں قائم کثیر مقصدی سائیکلون پناہ گاہوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے بجٹ ہیڈ سے باقاعدہ فنڈنگ فراہم کی جانی چاہیے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایس او پی کو اپنائے اور بجلی گرنے، گرمی کی لہر اور جنگل کی آگ سے جان بچانے کے لیے مناسب تیاری اور تخفیف کی کوشش کرے۔ انہوں نے آفات کے دوران جانوروں کی حفاظت پر توجہ دینے پر بھی زور دیا۔ وزیر داخلہ نے بالاسور ٹرین حادثہ کے دوران بہترین ردعمل فراہم کرنے کے لئے ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور گاؤں کی سطح کے رضاکاروں اور ریاستی انتظامیہ کی پوری مشینری کی کوششوں کی  ستائش کی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متعلق ریاستی حکومت کی کوششوں کی ستائش کی اور مرکزی حکومت کی کوششوں کی تکمیل کے لیے ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ دیا۔  انہوں نے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور مواصلاتی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے، خاص طور پر تمام دیہاتوں کو انٹرنیٹ سے جوڑنے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں ان تمام مسائل کو حل کرنا چاہئے جو کنیکٹوٹی، تعلیم اور روزگار کی عدم موجودگی سمیت  ایل ڈبلیو ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ریاست کو پی ڈی ایس دکانوں کے قیام، سڑکوں کی تعمیر اور ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے فنڈ مختص کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8001


(Release ID: 1946193) Visitor Counter : 122