بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کامپلیکس کی خدمات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 AUG 2023 3:56PM by PIB Delhi
ندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندستان کی مالا مال اور متنوع سمندری وراثت کو دکھانے کے لئے بندرگاہوں ،جہاز رانی اور آبی گذرگاہوں کی وزارت نے ا حمد آباد کے نزدیک لوتھل میں ایک نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کامپلیکس (این ایم ایچ سی) تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ این ایم ایچ سی) چار گیلریز پر مشتمل ہوگا جن میں ایک بحریہ کی گیلری شامل ہوگی جس میں ہڑپائی دور سے موجودہ دور کی ہندستان کی سمندری وراثت کی جھلک پیش کی جائے گی۔ کامپلیکس میں ساحلی ریاستوں کے پویلین بھی ہوں گے جن میں ہندستانی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی متنوع سمندری وراثت کا مظاہرہ کیاجائےگا۔ این ایم ایچ سی تیار کرنے کے بارے میں ثقافتی تعاون کے لئے پرتگال کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اسی طرح کےمفاہمت نامے کئی ایسے دیگر ممالک کے ساتھ بھی کئے جانے کی تجویز ہےجن کے ساتھ ہندستان کے تاریخی سمندر ی روابط رہے ہیں۔ اب تک فیز1 اے کے لئے تقریباً 35 فی صد تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے۔
این ایم ایچ سی میں ہندستان کے سمندری ورثے کے بارےمیں بیداری پیدا کرنے کے لئے جدید ترین ٹکنالوجی کااستعمال کرنےکے تعلیمی اور تفریحی نقطہ نظر کے استعمال کواہمیت دی جائے گی۔ اس سے یہاں آنے والوں کو ایمرسیو کمیونی کیشن،ظاہر کرنے والے مقامات،مرصع مقامات اور تعاملی ٹکنالوجی کے ذریعہ ہندستان کی مستقبل کی سمندری کوششوں کی جانب تحریک ملے گی۔ توقع ہے کہ یہ کامپلیکس خطے میں سیاحت کو فرو غ دے گا اور اقتصادی ترقی میں معاون ہوگا۔
ش ح۔ ا گ ۔ ج
Uno7983
(ریلیز آئی ڈی: 1945901)
وزیٹر کاؤنٹر : 112