صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

سستی ذہنی صحت خدمات کی تازہ  صورتحال


اس سلسلہ میں 738 اضلاع میں ضلعی ذہنی صحت پروگرام  کو منظوری

پی جی شعبے میں ذہنی صحت کی اسپیشلٹیز میں طلبا کی تعداد میں اضافہ کے لئے 25 مہارت کے مراکز کو منظوری دی گئی

Posted On: 04 AUG 2023 3:20PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں سستی اور قابل رسائی ذہنی صحت دیکھ ریکھ سہولیات فراہم کرانے کے لئے حکومت ملک میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام  (این ایم ایچ پی) نافذکررہی ہے۔ این ایم ایچ پی کے ایک حصے ضلعی ذہنی صحت پروگرام  (ڈی ایم ایچ پی ) کو 738 اضلاع  میں نفاذ کے لئے  منظوری دی گئی ہے۔ جس کے لئے نیشنل ہیلتھ مشن کے ذریعہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مدد فراہم کرائی  جاتی ہے۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) او ر پرائمری  ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کی سطح پر ڈی  ایم ایچ پی کےتحت دستیاب سہولیات میں آؤٹ  پیشنٹ خدمات ،جائزہ ،کونسلنگ /نفسی –سماجی علاج ،شدید ذہنی امراض والے افراد کی مسلسل دیکھ بھال اور مدد فراہم کرانا ، ادویات،آؤٹ ریچ خدمات ، ایمبولینس وغیرہ شامل ہیں۔ مذکورہ خدمات کے علاوہ ضلع کی سطح پر دس بستروں والی ان پیشنٹ سہولت  کاانتظام ہوتا  ہے۔ این ایم ایچ پی کی تیسرے درجے کی دیکھ ریکھ کے حصہ   کےتحت  پی جی شعبوں میں ذہنی  صحت کی اسپیشلٹیز میں طلبا  کی تعداد  میں اضافہ کے لئے اورتیسری سطح کا علاج کی سہولیات فراہم کرانے کے لئے 25 مہارت کے مراکز کو منظوری دی گئی ہے۔  اس کے علاوہ حکومت  ذہنی سطح کی اسپیشلٹیز  میں 47 پی جی شعبوں کو مضبوط کرنے کے لئے 19 سرکاری میڈیکل کالجوں/اداروں کو بھی مدد فراہم کرائی جا رہی ہے۔ ذہبی صحت خدمات کا اہتمام 22 ایمس کے لئے بھی کیا گیا ہے۔ یہ خدمات پی ایم جے اے وائی کے تحت بھی دستیاب ہیں۔

حکومت سال 2018 سے  ڈیجیٹل اکیڈمیز   کے ذریعہ جنرل ہیلتھ کیئر میڈیکل اور پیرا میڈیکل پروفیشنلز  کےمختلف زمروں کو  آن لائن تربیت  کورسیز فراہم  کراتے ہوئے ملک کےخدمات سے نسبتاً محروم علاقوں میں ذہنی  صحت دیکھ ریکھ خدمات فراہم کرانے کے لئے افرادی قوت  کی دستیابی کو بھی بڑھا رہی ہے۔ تین سینٹرل مینٹل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسیز بنگلورو ،لوکو پریا گوپی ناتھ  بوردو لوئی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف  مینٹل ہیلتھ تیزپور آسام اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکیٹری  رانچی میں ڈیجیٹل اکیڈمیز قائم کی گئی ہیں۔

مذکورہ بالا خدمات کے علاوہ ذہنی صحت کی خدمات آیوشمان بھارت –ایچ ڈبلیو سی اسکیم  کے تحت جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے تحت خدمات کے پیکج میں شامل کی گئی ہیں۔ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹروں (ایچ ڈبلیو سی)میں مینٹل، نیورولوجیکل اور سبسٹینس یوز امراض (ایم    این ایس)سے متعلق آپریشنل رہنما خطوط  آیوشمان بھارت کے دائرہ کار کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔

ان کے علاوہ  حکومت نے ملک میں معیاری ذہنی صحت کونسلنگ اور دیکھ ریکھ خدمات تک رسائی کو بہتر بنانےکے لئے 10 اکتوبر 2022 کو ایک ‘نیشنل ٹیلی مینٹل  ہیلتھ پروگرام ’ کا آغاز  کیا ہے۔ 18 جولائی 2023 تک 31 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  42 ٹیلی مانس سیل قائم کئے گئے ہیں اور انہوں نے ٹیلی مینٹل ہیلتھ خدمات شروع کردی ہیں۔ ہیلپ لائن نمبر پر  194000 سے زائد ٹیلی فون کالز  کو ہینڈل کیا گیا ہے۔

 

ش ح۔ ا گ ۔ ج

Uno-7970



(Release ID: 1945871) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Telugu