قانون اور انصاف کی وزارت

بائیسواں لاء کمیشن

Posted On: 04 AUG 2023 4:01PM by PIB Delhi

حکومت نے 21 فروری 2020 سے تین سال کی مدت کے لیے 22 ویں لاء کمیشن آف انڈیا کی تشکیل کی ہے۔ 22 ویں لاء کمیشن کی مدت میں 31 اگست 2024 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ 22 ویں لاء کمیشن آف انڈیا کی تشکیل حسب ذیل ہے:

(i) ایک کل وقتی چیئرپرسن؛

(ii) چار کل وقتی ممبران (بشمول ممبر سکریٹری)؛

(iii) سکریٹری، محکمہ قانونی امور بطور آفیشل ممبر؛

(iv) سکریٹری، قانون ساز محکمہ بطور آفیشل ممبر؛ اور

(v) پانچ جز وقتی ممبران سے زیادہ نہیں۔

حکومت نے ہندوستان کے 22ویں لاء کمیشن میں چیئرپرسن، چار کل وقتی اراکین (بشمول ممبر سکریٹری) اور دو جز وقتی ممبران کی تقرری کی ہے۔

یہ جانکاری قانون و انصاف کے وزیر جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

( ش ح ۔ق ت ۔ م ر) 

U.No. 7974



(Release ID: 1945825) Visitor Counter : 53


Read this release in: Punjabi , English , Tamil , Telugu