کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
متبادل کھادوں کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات
Posted On:
04 AUG 2023 3:28PM by PIB Delhi
کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونتھ کھوبا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ زراعت میں کیمیکل کھادوں کے استعمال کو کم کرنے کی خاطر حکومت ہند نامیاتی کھاد اور بایوکھادوں کے سلسلے میں مٹی کی جانچ پر مبنی سفارشات کی بنیا د پر کھادوں کے متوازن اور منصفانہ استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔ ا س کے علاوہ پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا کی آرگینک اسکیموں، بھارتیہ پراکرتک کرشی پدھتی ، شمال مشرقی خطے کیلئے مشن آرگینک ویلوچین ڈیولپمنٹ، نامیاتی کھیتی سے متعلق قومی پروجیکٹ کے تحت کسانوں کو نامیاتی اور بایو کھادوں کے استعمال کیلئے امداد فراہم کی گئی ہے۔ نامیاتی کھیتی کیلئے قومی سینٹر (این سی او ایف) نامیاتی کھیتی کے فروغ کیلئے بیداری پیدا کرنے اور تربیتی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
اقتصادی اُمور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 28 جون 2023 کو اپنی میٹنگ میں بحالی ، بیداری جنریشن ، نشونما اور مدرارتھ کی بہتری کیلئے پی ایم پروگرام(پی ایم- پی آر اے این اے ایم) کو منظوری دی ہے۔ اس پہل کا مقصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے شروع کی گئی عوامی تحریک کی مدد کرنا ہے تاکہ کھادوں کے پائیدار اور متوازن استعمال کو فروغ دیکر، متبادل کھادوں کو اپناکر، نامیاتی کھیتی کو فروغ دیکر اور وسائل کے تحفظ سے متعلق ٹیکنالوجیوں کو نافذ کرکے مدرارتھ کی صحت کو بچایا جاسکے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت پچھلے 3 سالوں کی اوسط کھپت کے مقابلے میں کیمیائی کھادوں (یوریا، ڈی اے پی، این پی کے، ایم او پی) کی کھپت میں کمی کے ذریعہ کسی خاص مالی سال میں ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ بچائی گئی کھاد کی سبسڈی کا 50فیصد بطور گرانٹ اس ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کودی جائیگی۔
اس کے علاوہ اقتصادی اُمور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 28 جون 2023 کو اپنی میٹنگ میں 1500روپئے پر مارکٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنٹ (ایم ڈی اے) کو منظوری دی ہے تاکہ مختلف بایوگیس / سی بی جی سپورٹ اسکیمس /اسٹیک ہولڈر منسٹریز کے پروگرام /محکمے جیسے ایم او پی این جی کی سستی ٹرانسپورٹیشن کیلئے پائیدار متبادل، ایم این آر ای کے توانائی کے پروگرام کے لئے کچرے، ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سوچھ بھارت مشن (دیہی) کا احاطہ کرتے ہوئے جی اوبی اے آر دھن پہل کے تحت مالی سال 24-2023 سے 26-2025 تک کے لئے 1451.84 کروڑ روپئے کی کل لاگت سے پلانٹس میں پیدا کی گئی کھاد جیسی نامیاتی کھادوں کو فروغ دیا جاسکے جس میں تحقیقی گیپ فنڈنگ کیلئے 360 کروڑ روپئے کا فنڈ شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ح ا۔ع ن
(U: 7966)
(Release ID: 1945814)
Visitor Counter : 113