بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی معیارات کی بندرگاہیں

Posted On: 04 AUG 2023 3:57PM by PIB Delhi

ساگرمالا بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد ہندوستان کی 7500 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی اور 14500 کلومیٹر ممکنہ طور پر قابل بحری آبی گزرگاہوں کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں بندرگاہ کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ساگر مالا پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، تقریباً 5.54 لاکھ کروڑ کی تخمینہ لاگت کے 800 سے زیادہ پروجیکٹوں کی تعمیر کے لیے شناخت کی گئی ہے۔ ان پروجیکٹوں کو بڑے پیمانے پر ساگرمالا کے پانچ زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ساگرمالا کے تحت پروجیکٹوں کا نفاذ جہاں بھی ممکن ہو، مرکزی وزارتوں، ریاستی سمندری  بورڈز، بڑی بندرگاہوں اور ایس پی وی کو ترجیحی طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے ذریعے کرنا ہے۔ بندرگاہوں اور ہاربر کی ترقی ساگرمالا پروگرام کے پورٹ ماڈرنائزیشن زمرہ کے تحت آتی ہے۔ ساگرمالا پروگرام کے پورٹ ماڈرنائزیشن کے زمرہ کی تفصیلات ریاست کے لحاظ سے منسلک ضمیمہ میں پیش کی گئی ہیں۔

ضمیمہ          

نمبر شمار

ریاست

پروجیکٹوں کی تعداد

پروجیکٹ کی لاگت (کروڑ روپے میں)

1

انڈمان و نیکوبار جزائر

6

6089

2

آندھرا پردیش

29

35795

3

دمن و دیو

2

92

4

گوا

7

1141

5

گجرات

36

40540

6

کرناٹک

18

5129

7

کیرالہ

16

11299

8

مہاراشٹر

31

89042

9

اڈیشہ

16

11752

10

پڈوچیری

3

509

11

تمل ناڈو

42

48342

12

مغربی بنگال

32

5219

 

یہ جانکاری بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

******

( ش ح ۔ق ت ۔ م ر) 

U.No. 7969


(Release ID: 1945798)
Read this release in: English , Telugu