وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

باہمی معاہدہ

Posted On: 04 AUG 2023 2:04PM by PIB Delhi

امریکی شپ یارڈز میں ہندوستانی بحری جہازوں کی مرمت کی اجازت دینے کے لیے کوئی باہمی معاہدہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ تاہم، لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) شپ یارڈ کٹوپلی اور امریکی بحریہ کے جہازوں کی مرمت کے لیے 04 اپریل 2023 کو ماسٹر شپ یارڈ ریپئر ایگریمنٹ (ایم ایس آر اے) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ میسرز میزاگن ڈاکس لمیٹڈ اور میسرز گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کے ساتھ ایم ایس آر اے اگلے مرحلے میں ہے۔ ایم ایس آر اے امریکی بحریہ کے لیے جہاز کی مرمت کے منصوبوں کو انجام دینے کے لیے شپ یارڈ کو مقابلہ کا اہل بناتا ہے۔ ایم ایس آر اے میں سیکورٹی، ادائیگیوں، واجبات وغیرہ سے متعلق شقیں شامل ہیں۔ معاہدے کا ہر پانچ سال بعد، یا ضرورت کے مطابق جائزہ لیا جاتا ہے۔

ان جہازوں کی مرمت کا کام ہندوستانی جہاز سازوں کے تجارتی مفاد کو پورا کرتا ہے اور ممکنہ طور پر اس طرح کے مزید مواقع پیدا کرے گا۔ امریکی بحریہ کے جہاز کو اس کی مرمت کی مدت کے لیے ہندوستانی شپ یارڈ میں رکھا جائے گا۔

یہ جانکاری رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب کوسمے فرانسسکو کیٹانو سارڈینہا کے سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

( ش ح ۔    ق ت۔ م ر) 

U.No. 7959


(Release ID: 1945751) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu