زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکز کا ہدف  موجودہ سیزن میں  پرالی جلانے کو صفر کرنے  کی سمت میں  کام کرنا ہے: جناب نریندر سنگھ تومر


ہوائی آلودگی کے علاوہ  ،  پرالی جلانے سے مٹی کی صحت  اور اس کی زر خیزی  پر منفی اثرات  کے ساتھ ساتھ  زرعی زمین پر بھی تباہ کن اثر پڑتا ہے:  جناب نریندر سنگھ تومر

فصل باقیات جلانے کے نظم  کے ایشوز  پر  بین وزارتی  میٹنگ منعقد کی گئی

Posted On: 04 AUG 2023 11:38AM by PIB Delhi

پنجاب  ، ہریانہ ،اترپردیش اور  قومی خطہ راجدھانی دہلی ریاستوں  میں  رواں  سیزن میں   دھان کی پرالی  جلانے سے روکنے   کے سلسلے میں  تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے  زراعت   و کسانوں کی بہبود کے وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر اور  ماحولیات  ، جنگلات  اور  موسمیاتی تبدیلی کے وزیر  جناب بھوپیندر یادو  کی مشترکہ صدارت میں کل ایک  اعلیٰ سطحی  بین وزارتی  میٹنگ منعقد ہوئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SUI0.jpg

اس  اعلیٰ سطحی میٹنگ میں  وزیر زراعت ،  حکومت  اترپردیش  جناب سوریہ پرتاپ شاہی ،  پنجاب کے  وزیر زراعت   جناب   گرمیت سنگھ  کھودیان، ہریانہ کے وزیر زراعت  جناب جے پرکاش دلال اور  قومی خطہ راجدھانی دہلی کے وزیر ماحولیات  جناب گوپال  رائے  نے شرکت کی ۔زراعت کی وزارت  ، ماحولیات کی وزارت  ، حکومت ہند  اور  پنجاب ، ہریانہ ، اترپردیش ، قومی راجدھانی خطہ دہلی   اور آئی سی اے آر کے سینئر افسران  بھی  اس موقع  پر موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران ریاستوں نے  رواں سیزن میں  پرالی جلانے سے روکنے کے لئے  اپنے ایکشن  پلان   اور  حکمت عملیاں   پیش کیں ۔ ریاستوں  کو  فصل باقیات  کے انتظام وانصرام کے لئے  فراہم کی  رقم کا استعمال کرنا، فصل  باقیات کے انتظام وانصرا م  کی مشینری  ( سی آر ایم ) کو  کٹائی کے موسم سے پہلے ہی  دستیاب کرانے  اور بیداری لانے کے لئے آئی سی اے آر اور دیگر اسٹیک ہولڈر  تعاون سے   دھان کی پرالی  جلانے کے خلاف  کسانوں کے لئے معلوماتی  تعلیمی اور مواصلاتی (آئی ای سی )سرگرمیاں  شروع  کرنے کا  مشورہ دیا گیا۔

اس موقع  پربولتے ہوئے  ماحولیات کے مرکزی وزیر نے کہا کہ  پچھے  پانچ برسوں سے دھان کی پرالی جلانے سے روکنے کی کوششوں  کے  اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ہوا کے معیار  کے نظم سے متعلق کمیشن   جیسی  ایجنسیوں کی  ٹھوس کوششوں  کے سبب   پنجاب  ، ہریانہ  ، اترپردیش  ،  قومی راجدھانی خطہ دہلی میں پرالی جلانے کے واقعات میں کمی آئی ہے۔دھان کی  پرالی  کے  ماقبل  انتظام وانصرام کی   حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ، جو بجلی  ، بایو ماس   جیسی   سود مندصنعتوں کو  کچا مال فراہم کرے گی۔

مرکزی وزیر زراعت   جناب نریندرسنگھ تومر نے دھان کی پرالی جلانے کے مسئلے کے حل میں   دکھائی گئی  سنجیدگی کے لئے  تمام اسٹیک ہولڈرس کو مبارکباد دی  ۔  انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر ان کوششوں سے دھان کی پرالی جلائے کے واقعات میں مسلسل  کمی آرہی ہے۔ حالانکہ دھان کی پرالی جلانے کا تعلق  صرف دہلی اور اس کے آس  پاس کے علاقوں میں  پیدا ہونے والی آلودگی سے نہیں  ہے ، یہ مٹی کی صحت اور اس کی زرخیزی  پر منفی اثرات ڈال کر زرعی آراضی  پر بھی نقصان د ہ اثر ڈال  رہا ہے ۔چنانچہ  ہماری کوشش دہلی میں  ہوائی آلودگی سے لڑنے   اور مٹی کی صحت   کا تحفظ  کرنے کے لئے ہونی چاہئے ۔ جس سے ہمارے کسانوں    کے مفادات کا تحفظ ہوسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SWDT.jpg

موجودہ سیزن میں  ہدف   صفر پرالی جلانے کی سمت میں کام کرنا ہے۔ حکومت  ہند چارریاستوں کو سی آر ایم اسکیم   کے تحت   ضرورت کے مطابق فنڈ  مہیا کررہی ہے اور انہیں وقت  پر کسانوں کو مشین  مہیا کرکے   اس کے مناسب استعمال  کو یقینی  بنانا چاہئے۔ مشینوں کے مناسب استعمال   اور بایو  - ڈی کمپوزر   کے استعمال کو  یقینی بنانے کے لئے ریاستی سطح  پر مناسب نگرانی کی ضرورت ہے۔ماقبل  انتظام وانصرام کے توسط سے  دھان کی پرالی جو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ مختلف ذرائع کے توسط سے پرالی جلانے سے روکنے کے لئے بیداری  پیدا کرنے کی مہم کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ زرعی ٹکنالوجی  ، انتظامی ایجنسی  ( اے ٹی ایم اے ) جیسی ایجنسیوں کو  اپنی پوری صلاحیت کو  اس سمت میں  استعمال کرنے کی  ضرورت ہے۔

*************

ش ح۔ج ق۔ رم

U-7950



(Release ID: 1945690) Visitor Counter : 96