محنت اور روزگار کی وزارت

بچہ مزدوروں کو بچانے کی کارروائی

Posted On: 03 AUG 2023 5:43PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کےمرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ محنت اور روزگار  کی وزارت بچہ مزدوروں کو بچانے اور ان کی بازآباد کاری کے لئے نیشنل چائلڈ لیبر پروجیکٹ (این سی ایل پی) اسکیم نافذ کررہی ہے۔ جس کے تحت 9 سے14 سال تک  کے بچوں کو مزدوری سے بچایا جاتا ہے۔ این سی ایل پی اسپیشل ٹریننگ سینٹروں  (ایس ٹی سیز)  میں ان کا اندراج کرایا جاتا ہے او ر رسمی تعلیمی نظام میں ان کو لانے سے قبل انہیں برج ایجوکیشن وغیرہ فراہم کرائی جاتی ہے۔ این سی ایل پی اسکیم کو اب  یکم اپریل 2021 سے سمگر سکشا ابھیان(ایس ایس اے) اسکیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔سال 22-2021 اور 23-2022 کے دوران  این سی ایل پی اسکیم کے تحت مزدوری سے بچائے گئے /ہٹائے گئے ، باز آباد کاری    کے تحت اور  قومی دھارےمیں لائے گئے بچوں کی تعداد بالترتیب 18137 اور 13761 ہے۔

مختلف محکموں /وزارتوں مثلاً صحت اور خاندانی بہبود،خواتین اور بچوں کی ترقی،سماجی انصاف ،قبائلی بہبودکے ذریعہ غریبی دور کرنے  اور روزگار پیدا کرنے  کےمختلف پروگراموں سے  بچہ مزدوروں کے والدین کو فائدہ پہنچایا جاتاہے جس سے ان کی خاندانی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے اور مزدوری کرنے والے بچوں  کو اسکول میں پڑھنے کا موقع مل جاتا ہے۔

*****

ش ح۔ا گ  ۔ ج

Uno7932



(Release ID: 1945552) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Punjabi