اقلیتی امور کی وزارتت
نیاسویرااسکیم
Posted On:
03 AUG 2023 4:58PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ اقلیتی امورکی وزارت نے ‘نیا سویرا’ اسکیم (مفت کوچنگ اور متعلقہ اسکیم) کو لاگو کیا ہے تاکہ چھ مطلع شدہ اقلیتی فرقوں یعنی سکھ، جین، مسلم، عیسائی، بدھ اور پارسی سے تعلق رکھنے والے طلباء/امیدواروں کو تکنیکی/پیشہ ورانہ کورسز میں داخلہ کے لئے کوالیفائی امتحانات اور گروپ‘‘ اے ، بی اورسی ’’ سروسزاورسرکاری سیکٹرکی کمپنیوں ، بینکوں اورریلویز سمیت مرکزی اورریاستی حکومتوں کے تحت دیگرمساوی بھرتیوں کے لئے مسابقتی امتحان کے لئے خصوصی کوچنگ فراہم کی جاسکے ۔ اس اسکیم کا اطلاق پورے ملک میں پراجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی اے ) کے ذریعے کیا گیا تھا۔
نیاسویرا اسکیم کے آغاز سے لے کر 1,19,223 اقلیتی طلباء/ امیدواروں کواس اسکیم کے تحت فائدہ پہنچایا گیا ہے، جن میں سے 12,155 مستفیدین ریاست آندھرا پردیش سے تھے۔ گزشتہ تین سال کے دوران حاصل شدہ کامیابی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
سال
|
مستفیدہونے والے طلباء کی تعداد
|
2019-2020
|
9,580
|
2020-2021
|
5,300
|
2021-2022
|
5,090
|
اس اسکیم کے تحت مستفید ہونے والے اقلیتی طلباء کی ریاست وار تفصیلات اقلیتی امورکی وزارت کی ویب سائٹ www.minorityaffairs.gov.in پر دستیاب ہیں۔
اس اسکیم کے تحت کوچنگ کی مدت 3 ماہ سے 2 سال تک تھی۔ اس کا انحصار پروجیکٹ تنفیذی ایجنسیوں ( پی آئی اے) کے لیے مختص کردہ کوچنگ پروگرام پرتھا۔ اس اسکیم کو 23-2022سے بند کر دیا گیا ہے ۔
***********
(ش ح ۔ م ع۔ع آ)
U -7928
(Release ID: 1945537)
Visitor Counter : 146