بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نارائن رانے نے بھارت صحت مذاکرات پہل اور مجوزہ مہاراشٹر گلوبل میڈ ٹیک زون (ایم جی ایم ٹی زیڈ) پر بات چیت کی
Posted On:
03 AUG 2023 2:14PM by PIB Delhi
انڈیا چیمبر آف بزنس اینڈ کامرس (انڈیا چیمبر) نے بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجہ کی صنعتوں کی وزارت(ایم ایس ایم ای)،آئی سی ایم آر اور آئی ایم اے کے اشتراک سے 2 اگست 2023 کو نئی دہلی کے ادیوگ بھون میں بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای )کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے اور عالمی حفظان صحت کی صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا۔ گول میز کانفرنس میں بھارت صحت مذاکرات چوٹی میٹنگ (آئی ایچ ڈی ) اور مجوزہ مہاراشٹر گلوبل میڈ ٹیک زون (ایم جی ایم ٹی زیڈ) – ریاست مہاراشٹر میں عالمی معیار کا ایک عالمی طبی آلات مینوفیکچرنگ مرکز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
حفظان صحت کی صنعت سے خطاب کرتے ہوئے جناب نارائن رانے نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مضبوط مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو قائم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ ہندوستان کو طبی آلات کا نیا مرکز بنایا جا سکے اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ملک آتم نربھربن سکے۔ انہوں نے مجوزہ ایم جی ایم ٹی زیڈ کے لیے ہر طرح کی حمایت کا یقین دلایا اور حفظان صحت کی صنعت کے عالمی رہنماؤں کو مجوزہ پارک میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
انڈیا چیمبرکے صدراورسی ای او جناب نتن پنگوترا، نے گول میز کانفرنس کے دوران صنعت کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کا مستقبل ڈیجیٹل اور اسمارٹ ہیلتھ کیئر ڈیلیوری، ٹیکنالوجی کے قابل اور جدت طرازی پر مبنی اعلیٰ معیار کی مینوفیکچرنگ اور صحت کی دیکھ بھال کے اہم آلات اور متنوع طبی آلات اورمعاون ٹیکنالوجیز،امراض کی تشخیص، دواوں سے متعلق پارکس وغیرہ اور حفظان صحت نظام میں نئی اختراعات اور ٹیکنالوجیز کےایپلی کیشن پرمرکوز ہیں ۔
بھارت صحت مذاکرات چوٹی میٹنگ (آئی ایچ ڈی ) آئندہ نومبر میں منعقد کی جائے گی جو ہندوستان کو صحت کے شعبے میں آتم نربھر بنانے کے لیے بھارت میں صحت کی دیکھ بھال کی مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع، عالمی تعاون، اختراعات اور صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے منعقد ہوگی۔
ایم جی ایم ٹی زیڈ، انڈیا چیمبر کی طرف سے طبی تحقیق سے متعلق بھارتی کونسل (آئی سی ایم آر) کے اشتراک سے بھارت صحت مذاکرات پلیٹ فارم کی پہل کے ایک حصے کے طور پر مشترکہ سہولیات (ٹیسٹنگ، کیو اے /کیو سی ، جراثیم کش، پیکیجنگ، ترقی یافتہ گودام وغیرہ) اور عمارت کے ساتھ ایک جگہ پر میڈٹیک یعنی طبی ٹکنالوجی ایکو سسٹم بنانے نیز ہندوستان کی قیادت میں عالمی سپلائی چین نیٹ ورکس کی تعمیر کے لیے طبی آلات کے شعبے میں مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے برآمداتی فروغ کے لیے عالمی معیارات کو یقینی بنانے کے لیے ایڈوانس مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ع آ)
U -7907
(Release ID: 1945435)
Visitor Counter : 90