وزارت خزانہ

جی ایس ٹی کونسل کی 51 ویں میٹنگ کی سفارشات


جی ایس ٹی کونسل نے کیسینو، گھوڑدوڑ اور آن لائن گیمنگ میں ٹیکس سے متعلق وضاحت فراہم کرنے کے لیے سی جی ایس ٹی قانون 2017 کے شیڈولIII میں ترمیم سمیت سی جی ایس ٹی قانون 2017 اور آئی جی ایس ٹی قانون 2017 میں کچھ ترامیم کی سفارش کی ہے

جی ایس ٹی کونسل نے ہندوستان میں کسی آدمی کو آن لائن منی گیمنگ کی سپلائی کرنے والے ہندوستان کے باہر موجود فراہم کنندگان پر جی ایس ٹی کی ادائیگی کرنے کی ذمہ داری ڈالنے کے لیے آئی جی ایس ٹی قانون 2017 میں ایک خاص التزام شامل کرنے کی بھی سفارش کی ہے

جی ایس ٹی کونسل نے اندراج کی سطح پر کیسینو میں آن لائن گیمنگ  اور کارروائی کے قابل دعوؤں کی سپلائی کے جائزہ پر جی ایس ٹی کی سفارش کی ہے

Posted On: 02 AUG 2023 7:56PM by PIB Delhi

مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں آج نئی دلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جی ایس ٹی کونسل کی 51 ویں میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری کے علاوہ ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (اسمبلیوں والے) کے وزرائے خزانہ اور وزارت خزانہ اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010WZQ.jpg

اس سے پہلے 11.07.2023 کو ہوئی جی ایس ٹی کونسل کی 50 ویں میٹنگ میں کیسینو، گھوڑ دوڑ اورآن لائن گیمنگ پر بنے وزرا کے گروپ (جی او ایم) کی دوسری رپورٹ پر غور وخوض کیاگیا تھا اور سفارش کی گئی تھی کہ کیسینو، گھوڑ دوڑ اور آن لائن گیمنگ میں دیے گئے کارروائی کے قابل دعوؤں پر پوری طرح درج قیمت پر 28 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگایا جاسکتا ہے، بھلے ہی سرگرمیاں ، ہنرمندی یا موقع پر مبنی کھیل ہوں۔ کونسل نے یہ سفارش بھی کی کہ اِس معاملے میں وضاحت کے لیے قانون میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V2VC.jpg

اس سلسلے میں کیسینو، گھوڑ دوڑ اور آن لائن گیمنگ میں سپلائی سے متعلق ٹیکس پر وضاحت دستیاب کرانے کے لیے جی ایس ٹی کونسل نے اپنی 51 ویں میٹنگ میں سی جی ایس ٹی قانون 2017 کے شیڈولIII میں ترمیم سمیت سی جی ایس ٹی قانون 2017 اور آئی جی ایس ٹی قانون 2017 میں کچھ ترمیم کی سفارش کی ہے۔

کونسل نے ہندوستان سے باہر ایک فراہم کنندہ کے ذریعہ ہندوستان میں موجود ایک آدمی کے ذریعہ آن لائن منی گیمنگ کی سپلائی پر جی ایس ٹی کی ادائیگی کی دین داری کا انتظام آسان رجسٹریشن اسکیم کے تحت مذکورہ فراہم کنندہ کے لیے ہندوستان میں سنگل رجسٹریشن اور رجسٹریشن اور ٹیکس کی ادائیگی کے التزامات کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر ایسے فراہم کنندہ کے ذریعہ آن لائن منی گیمنگ کی سپلائی کے لیے استعمال کئے جانے والے کسی بھی کمپیوٹر میں تیار کردہ، تشہیر شدہ،موصول ہونے والی یا ہوسٹ کی گئی کسی بھی جانکاری تک عوام کی رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے بھی آئی جی ایس ٹی قانون 2017 میں کچھ مخصوص التزامات شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔

کونسل نے یہ بھی سفارش کی کہ کیسینو میں آن لائن گیمنگ کی سپلائی اور کارروائی کے قابل داموں کا اندازہ کھلاڑی کے ذریعہ یا اس کی طرف سے فراہم کنندہ کو ادا کی گئی یا جمع کی گئی رقم کی بنیاد پر (کھیل میں ڈالی گئی رقم/ سٹے کی رقم کو چھوڑ کر پچھلے گیمز/ داؤ میں جیتی گئی رقم پر) لگایا جاسکتا ہے، لگائے گئے ہر ایک داؤ کی قدر پر نہیں۔ کونسل نے سفارش کی کہ آن لائن گیمنگ کی سپلائی کےجائزہ اور کیسینو میں کارروائی کے قابل دعوؤں کی فراہمی کے مقصد سے مخصوص التزامات کو شامل کرنے کے  لیے سی جی ایس ٹی ضابطہ 2017 میں ترمم کی جاسکتی ہے۔ کونسل نے اِس مسئلہ سے متعلق کچھ نوٹیفکیشن جاری کرنے / نوٹیفکیشن میں ترمیم کی بھی سفارش کی ہے۔

کونسل کے ذریعہ یہ بھی فیصلہ لیاگیا کہ قانون میں ترمیم کرنے کے عمل کو جلد از جلد پورا کرنے اور یکم اکتوبر 2023 سے ترمیم کو نافذ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

نوٹ: اِس ریلیز میں جی ایس ٹی کونسل کی سفارشوں کو متعلقین کی جانکاری کے لیے آسان زبان میں اہم فیصلوں کے ساتھ کیش کیاگیا ہے۔ اسے متعلقہ سرکلر/ نوٹیفکیشن/ قانون میں ترامیم کے ذریعہ عمل میں لایاجائے گا، جس میں ہی اکیلے قانون کی طاقت ہوگی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ کی گئی پریس کانفرنس-   YouTube

****

( م ن۔ق ت۔ع ر(

 U. No.7910



(Release ID: 1945428) Visitor Counter : 146