ریلوے کی وزارت

منسوخ ٹکٹوں کی رقم واپسی

Posted On: 02 AUG 2023 5:04PM by PIB Delhi

بھارتی ریلویز  نے ریل گاڑیوں کی بکنگ کا طریق کار سارے سال ایک جیسا نہیں رہتا اور اس میں فائدے اور مندے  کی مدتوں  کے دوران فرق آتارہتا ہے۔ زیادہ مسافروں کی مدت کے دوران ریل گاڑیوں کی بکنگ خاص طورپر زیادہ بھیڑوالے راستوں  پر بھرپور رہتی  ہےجبکہ مندے کی مدت کے دوران  اور کم بھیڑوالے راستوں  پر  ریل گاڑیوں کی بکنگ کم ہوتی ہے۔ جو ویٹنگ لسٹ کے ٹکٹس  ،   کنفرمڈ سیٹوں  کی منسوخی   کے عوض  خالی جانے والی سیٹوں کی وجہ سے جاری کئے جاتے ہیں ، ان میں اس بات  کا خیال رکھا جاتا ہے کہ مسافر ،سیٹوں کی دستیابی نہ ہونے کے سبب واپس نہ چلے جائیں نیز ریلوے کے محکمے کو  مانگ  کے طریق کار جائزہ لینے میں مدد ملے ۔ بھارتی ریلوے میں  چلنے والی ریل گاڑیوں کی ویٹنگ لسٹ پوزیشن  پر لگاتار نظر رکھی جاتی ہے اور اضافی مانگ کو پورا کرنے کے لئے موجودہ ریل گاڑیوں کی گنجائش میں  اضافہ کردیا  جاتا  ہے، خصوصی ریل گاڑیاں  چلائی جاتی ہیں ، نئی ریل گاڑیاں چلائی  جاتی ہیں اور موجودہ ریل گاڑیوں کی آمدورفت کی تعداد میں اضافہ کردیا  جاتا ہے ،جس کا دارومدار ممکن ہونے کی صورتحال  پر ہے۔

جیسے ہی کوئی ٹکٹ  ،جس میں  سبھی مسافروں   کی صورتحال   ، پہلے ریزرو یشن چارٹ کی تیاری کے وقت  ویٹنگ لسٹ میں لکھی جاتی ہے،خود بخودمنسوخ ہوجاتا ہے اور  اس کی رقم واپسی کی ہدایت  اگلے ہی دن   بینک کو بھیج دی جاتی ہے۔

 اگر پیسہ نکال لیا جاتا ہے اور ٹکٹ بک نہیں  کیا جاتا تو رقم کی خود بخود واپسی کا عمل بھارتی ریلوے کی کیٹرنگ   اورٹورز م  کارپوریشن   شروع کردیتی ہے۔ریفنڈ کی رقم   پیمنٹ گیٹ وے  / اس  بینک کو   بھیجنے کی ہدایت دے دی جاتی ہے، جس کے ذریعہ  یہ رقم موصول ہوئی تھی۔عام طورپر کوئی بینک  رقم واپسی کے لئے  مندرجہ ذیل طریق کار اپناتا ہے۔

  1. نیٹ بینکنگ / والٹ / کیش کارڈ  لین دین  تین سے چار کام کاج کے دن   ۔
  2. کریڈٹ کارڈ  / ڈیبٹ کارڈ لین دین  چھ سے سات کام کاج کے دن ۔

یہ جانکاری ریلویز مواصلات اور الیکٹرانکس  و اطلاعالتی ٹکنالوجی   کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے  آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی

*************

 

ش ح۔اس۔ رم

U-7898



(Release ID: 1945341) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Tamil , Telugu