کامرس اور صنعت کی وزارتہ

چودہ بنیادی شعبوں کے لئے پیداوار سے متعلق ترغیبی اسکیموں کا مقصد ، بھارت کی مصنوعات سازی کی صلاحیتوں اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے

Posted On: 02 AUG 2023 6:06PM by PIB Delhi

کامرس وصنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب اوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری  جواب میں  بتایا کہ  بھارت کے آتم نربھر بننے کے وژن  کے پیش نظر  14 بنیادی شعبوں کے لئے  پیداوار سے مربوط  ترغیب بی ایل آئی   کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت 1.97 لاکھ کروڑروپے ( 26 ارب امریکی ڈالر ) کے اخراجات  مقرر کئے گئے ہیں،جس  کا مقصد بھارت کی مصنوعات سازی کی صلاحیتوں اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ 14شعبے ہیں1-موبائل مینوفیکچرنگ اور مخصوص الیکٹرانک کل پرزے، 2- اہم  اسٹارٹنگ میٹریل / ڈرگ انٹرمیڈئریز  اینڈ ایکٹو فارماسیوٹیکل  انگریڈئنٹس ، 3- طبی آلات کی تیاری ،4- آٹو  موبیلس  اور آٹو کل پرزے،5- دواسازی کے لئے درکار نشیلے مادے ،6- اسپیشٹلی اسٹیل ،7- ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات ،8- الیکٹرانک / ٹکنالوجی مصنوعات ،9- وائٹ گڈس ( اے سی اور ایل ای ڈی ) ،10 خوردنی مصنوعات ،11-  ٹیکسٹائل مصنوعات : ایم ایم ایف سیگمنٹ اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل،12- ہائی ایفی شنسی ، شمسی  پی وی ماڈیولز ،13- ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل ( اے سی  سی )بیٹری اور 14- ڈورن طیاری اور ڈرون کل پرزے ۔

 پی ایل آئی اسکیموں کا مقصد اہم شعبوں  اور  جدید ترین ٹکنالوجی میں سرمایہ  کاری  کو راغب کرنا، استعداد کو یقینی بنانا اور  مصنوعات سازی کے شعبے میں   اقتصادی  طور پر بڑے  پیمانے پر  ترقی کرنا نیز بھارتی کمپنیوں او ر مصنوعات سازوں کو عالمی سطح  پر مقابلے کا اہل بنانا ہے۔

 ان اسکیموں میں اگلے  پانچ سال کے دوران  مصنوعات کو فروغ دینے ،روزگار پیدار کرنے  اوراقتصادیات  کو  ترقی دینے کی  صلاحیت  ہے۔ امید ہے کہ پی ایل آئی اسکیم کا ملک کے ایم ایس ایم ای ایکو نظام  پر زبردست مثبت اثر پڑے گا۔

***********

ش ح۔اس۔ رم

U-7891



(Release ID: 1945329) Visitor Counter : 125


Read this release in: Hindi , English , Tamil