تعاون کی وزارت
sسرمایہ کاروں کو واپس ادائیگی کرنے کی غرض سے سہارا – سیبی فنڈ سے رقومات نکالنے کا عمل
Posted On:
02 AUG 2023 4:30PM by PIB Delhi
امدادِ باہمی کی انجمنوں کے سہارا گروپ کی چار سوسائٹیوں یعنی سہارا کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی لمیٹیڈ – لکھنؤ ، سہارا یَن یونیورسل ملٹی پرپز سوسائٹی لمیٹیڈ – بھوپال ، ہمارا انڈیا کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی لمیٹیڈ – کولکاتہ اور اسٹارس ملٹی پرپز کو آپریٹیو سوسائٹی لمیٹیڈ – حیدر آباد کی جانب سے سینٹرل رجسٹرار آف کو آپریٹیو سوسائٹیز کے سامنے نومبر ، 2019 ء سے دسمبر ، 2020 ء کے دوران منعقدہ سماعتوں کے دوران ، پیش کئے گئے اقراریہ بیانات کے مطابق ، ایمبی ویلی لمیٹیڈ میں 62643 کروڑ روپئے کی رقم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور سہارا کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی لمیٹیڈ سے 2253 کروڑ روپئے نکالے گئے ہیں، جنہیں سیبی کے پاس جمع کرا دیا گیا ہے ۔
امداد باہمی کی وزارت کی جانب سے ڈبلیو پی ( سی ) نمبر 2022/191 - پناک پانی موہنتی بنام یو او ایل اینڈ او آرس کیس میں دائر اے آئی نمبر 2023 / 56308 کے بارے میں ، عزت مآب سپریم کورٹ نے بموجب آرڈر مورخہ 29 مارچ ، 2023 ء میں دیگر باتوں کے علاوہ ، ہدایت کی ہے کہ :
- سہارا – سیبی ریفنڈ اکاؤنٹ میں موجود 24979.67 کروڑ روپئے کی کل رقم میں سے ، 5000 کروڑ روپئے امداد باہمی کی سوسائٹیوں کے سینٹرل رجسٹرار کو منتقل کئے جائیں گے ، جو اس رقم کو سہارا گروپ آف کو آپریٹیو سوسائٹیز کے رقومات جمع کرانے والے فریقوں کے واجب بقایا جات کی ادائیگی کرے گا ۔ یہ رقم نہایت صاف و شفاف طریقے سے اور مناسب شناخت کے بعد اور رقومات جمع کرانے سے متعلق ثبو ت پیش کرنے کے بعد اور ان کے دعووں کے ثبوت حاصل کرنے کے بعد حقیقی جمع کنندگان کو ادا کی جائے گی اور ان رقومات کو ان کے متعلقہ بنک کھاتوں میں براہ راست جمع کر دیا جائے گا ۔
- رقومات کی ادائیگی کے عمل کو اس عدالت کے سابق جج ، جسٹس آر سبھاش ریڈی کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا ، جب کہ قابل ایڈووکیٹ جناب گورو اگروال اس کام میں ، اُن کی مدد کریں گے ۔ رقومات کی ادائیگی کے طریق کار کو امداد باہمی کی سوسائٹیوں کے سینٹرل رجسٹرار ، اس عدالت کے سابق جج جسٹس آر سبھاش ریڈی اور قابل ایڈووکیٹ جناب گورو اگروال کے ساتھ صلاح و مشورہ کرکے وضع کریں گے ۔
- ہم ہدایت دیتے ہیں کہ رقومات کی ادائیگی ، جلد سے جلد متذکرہ بالا 5000 کروڑ روپئے کی رقم میں سے سہارا گروپ آف کو آپریٹیو سوسائٹیز کے حقیقی جمع کنندگان کو کی جائے گی ۔ لیکن اس عمل میں آج سے لے کر 9 ماہ سے زیادہ مدت نہیں لگنی چاہیئے ۔ اس کے بعد ، بقایا رقم کو ‘‘ سہارا – سیبی ریفنڈ ’’ کھاتے میں واپس جمع کرایا جائے گا ۔
درج بالا آرڈر کی عمل آوری کے تحت ، 5000 کروڑ روپئے ‘‘ سہارا – سیبی ریفنڈ ’’ کھاتے سے نکال کر امداد باہمی کی سوسائٹیز کے سینٹرل رجسٹرار کے کھاتے میں جمع کرا دی گئی ہے ۔ ایک آن لائن پورٹل ‘‘ سہارا – سی آر سی ایس ریفنڈ پورٹل ’’ تیار کیا گیا ہے ۔ اس پورٹل کو سہارا گروپ کی چار کثیر ریاستی امداد باہمی کی انجمنوں کے حقیقی جمع کنندگان کے ذریعہ پیش کئے گئے دعوے جمع کرانے کی غرض سے تیار کیا گیا ۔ اس پورٹل کا آغاز 18 جولائی ، 2023 ء کو کیا گیا تھا اور اس کے لئے امداد باہمی کی وزارت کی ویب سائٹ https://cooperation.gov.in اور https://mocrefund.crcs.gov.in کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
ان سوسائٹیوں کے حقیقی جمع کنندگان ، اس پورٹل پر لاگ اِن کر سکتے ہیں اور آن لائن درخواست جمع کراکر اور مطلوبہ دستاویزات یعنی اپنی رقومات جمع کرانے سے متعلق ثبوت اور دعوے اَپ لوڈ کرکے ریفنڈ سے متعلق اپنے دعوے پیش کر سکتے ہیں ۔ صرف آن لائن پورٹل کے ذریعہ داخل کئے گئے دعووں پر غور کیا جائے گا ۔ فنڈ دستیاب ہونے کی صورت میں ، حقیقی جمع کنندگان کو ادائیگی ، اُن کے بنک کھاتوں میں 45 دن کے اندر اندر کر دی جائے گی اور انہیں ایس ایم ایس / پورٹل کے ذریعہ ، اس کی اطلاع دے دی جائے گی ۔
امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
*******
( ش ح ۔ ع م ۔ ع ا )
U.No. 7895
(Release ID: 1945323)
Visitor Counter : 129