امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محفوظ شہرمنصوبہ

Posted On: 02 AUG 2023 4:27PM by PIB Delhi

پولیس اور ‘امن عامہ’ آئین ہند کے ساتویں شیڈول کے تحت ریاستی مضامین ہیں۔ خواتین کے خلاف جرائم سمیت امن و امان برقرار رکھنے، شہریوں کی جان و مال  کی حفاظت کی ذمہ داریاں متعلقہ ریاستی حکومتوں کی ہیں۔ تاہم، حکومت ہند کی طرف سے خواتین کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، وزارت داخلہ کے ذریعے مرکزی اسپانسر شدہ فنڈنگ کے ساتھ سیف سٹی پروجیکٹس کو آٹھ شہروں یعنی احمد آباد، بنگلورو، چنئی، دہلی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ اورممبئی  میں منظوری دی گئی ہے۔ ان منصوبوں میں خواتین کے خلاف جرائم کے لیے ہاٹ ا سپاٹس کی نشاندہی اور بیداری کے پروگراموں کے ذریعے کمیونٹی میں انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی کو اپنانے اور صلاحیتوں کی تعمیر سمیت مختلف اجزاء کی تعیناتی شامل ہے ،جس سے خواتین کی حفاظت ممکن ہو گی۔

محفوظ شہرمنصوبہ  مرکزی طورپراسپانسرشدہ  ایک اسکیم ہے ، اورمنظورشدہ فنڈز حسب ذیل ہیں :

شہر

منظورشدہ فنڈز (مرکزی اورریاستی حصہ )(کروڑروپے میں )

احمدآباد

220.11

بینگلورو

667.00

چنئی

425.06

دہلی

617.71

حیدرآباد

282.41

کولکاتہ

181.32

لکھنؤ

194.44

ممبئی

252.00

کل

2840.05

یہ اطلاع امورداخلہ کے وزیرمملکت جناب اجے کمارمشرا نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے ۔

***********

(ش ح ۔اک۔ع آ)

U -7880


(Release ID: 1945148) Visitor Counter : 101
Read this release in: English , Bengali , Telugu