وزارتِ تعلیم
چودہ ہزار پانچ سو (14500)پی ایم شری اسکول ایک مثالی اسکول بن کر ابھریں گے اور دوسرے اسکولوں کو قیادت پیش کریں گے
Posted On:
02 AUG 2023 4:37PM by PIB Delhi
کابینہ نے 7 ستمبر 2022 کو پردھان منتری اسکولز فار رائزنگ انڈیا (پی ایم شری) کے نام سے ایک نئی مرکزی امداد یافتہ اسکیم کو منظوری دی ہے تاکہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے نفاذ کو ظاہر کیا جا سکے اور یہ اسکول وقت کے ساتھ ساتھ ایک مثالی اسکول بن کر ابھریں اور پڑوس کے دوسرے اسکولوں کو بھی قیادت پیش کرسکیں۔
اس اسکیم کے تحت مرکزی حکومت/ریاستی /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت/مقامی اداروں کے زیر انتظام اسکولوں میں سے موجودہ اسکولوں کو مضبوط بناکر 14500 سے زیادہ پی ایم ایس آر آئی اسکول قائم کرنے کا انتظام ہے۔ پی ایم شری اسکولوں کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں،کے وی ایس/ این وی ایس کے ساتھ 27 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کل 6207 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا جس سے 35 لاکھ سے زیادہ طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔
یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انّ پورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ق ت۔ع ن
(U: 7881)
(Release ID: 1945131)
Visitor Counter : 104