پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوامیتوا اسکیم

Posted On: 02 AUG 2023 3:26PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سوامیتوا اسکیم کا آزمائشی  مرحلہ 24 اپریل 2020 کو شروع کیا گیا تھا تاکہ اسے 2020-21 کے دوران نافذ کیا جاسکے ۔  یہ اسکیم قومی پیمانے پر 24 اپریل 2021 کو شروع کی گئی تھی ۔ سوامیتوا اسکیم پنچایتی راج کی وزارت، ریاستی محصولات کے محکمے، ریاستی پنچایتی راج کے محکمے اور سروے آف انڈیا (ایس او آئی) کی مشترکہ کوششوں سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ ریاستوں کو اسکیم کے نفاذ کے لیے ایس او آئی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے۔ اب تک 31 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  نے سروے آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

26 جولائی 2023  تک، سوامیتوا اسکیم کے تحت ڈرون فلائک ملک کے 2,70,924 گاؤں میں مکمل ہو چکی ہے۔سروے آف انڈیا کے ذریعہ سوامیتوا اسکیم کے تحت بنائے گئے نقشوں کی بنیاد پر جائیداد کارڈ کی تیاری اور تقسیم متعلقہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ البتہ، پنچایتی راج کی وزارت ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مصروف عمل ہے تاکہ ڈیجی لاکر پلیٹ فارم کے ساتھ سوامیتوا کے تحت تیار کردہ پراپرٹی کارڈز کو مربوط کیا جاسکے۔26 جولائی 2023 تک جائیداد کے کارڈ 89,749 دیہاتوں میں پراپرٹی کارڈ تیار ہو چکے ہیں۔

سوامیتوااسکیم کے تحت تیارکئے گئے نقشے جغرافیائی حوالہ جات والے نقشے ہیں جو دیہی آبادی کے علاقوں میں جائیدادوں کی ڈیجیٹل تصویریں کھینچتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ای پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ (ایم ایم پی) کے تحت، پنچایتی راج کی وزارت نے ایم ایکشن سافٹ شروع کیا ہے، جو ایک موبائل پر مبنی حل ہےتا کہ  ان مختلف کاموں کے لئے  جیو ٹیگز (یعنی جی پی ایس کوآرڈینیٹس) کے ساتھ تصاویر لینے میں مدد کرنے کے لیےمدد کرسکے جو ایک آؤٹ پٹ  کی حیثیت سے اثاثہ رکھتا ہے ۔ اثاثہ کی جیو ٹیگنگ تین مراحل میں کئے جاتے ہیں۔ (i) کام شروع کرنے سے پہلے، (ii) کام کے دوران اور (iii) کام کے مکمل ہونے پر۔ یہ قدرتی وسائل کے انتظام، پانی کا ذخیرہ کرنے، خشک سالی، صفائی ستھرائی، زراعت،باندھوں کی چیکنگ اور آبپاشی کے چینلز وغیرہ سے متعلق تمام کاموں اور اثاثوں پر معلومات کا ذخیرہ فراہم کرے گا۔ پندرہویں مالیاتی کمیشن کے فنڈز کے تحت بنائے گئے اثاثوں کے لیے جیو ٹیگنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اور تمام پنچایتی راج اداروں کو ایم ایکشن سوفٹ ایپلیکیشن پر آن بورڈ کیا گیا ہے۔

******

ش ح۔ ح ا۔ ج

UNO-7871


(Release ID: 1945110) Visitor Counter : 111