ایٹمی توانائی کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکہا ہے کہ حکومت دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کرنے اور اسمال ماڈیولر ری ایکٹرز(ایس ایم آر ایس) کی مقامی سطح پرترقی کے اختیارات حاصل کرنے کے متبادل کا جائزہ لے رہی ہے


ملک میں ایس ایم آر ایس ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر اور اسٹارٹ اپس کی شراکت داری کی اجازت دینے کے لیے اٹامک انرجی ایکٹ، 1962 کی دفعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 02 AUG 2023 4:12PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کےوزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ حکومت دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کرنے اور اسمال ماڈیولر ری ایکٹرز(ایس ایم آر ایس) کی مقامی سطح پرترقی کے اختیارات حاصل کرنے کے متبادل کا جائزہ لے رہی ہے۔

لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ حکومت کے فیصلے کی بنیاد پر مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اٹامک انرجی ایکٹ 1962 کی دفعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملک میں ایس ایم آر ایس ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر اور اسٹارٹ اپس کی شراکت داری کی اجازت دی جا سکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ایس ایم آر صنعتی ڈی کاربنائزیشن میں ایک امید افزا ٹیکنالوجی ہے خاص طور پر جہاں بجلی کی قابل اعتماد اور مسلسل فراہمی کی ضرورت ہے۔ ہندوستان صاف توانائی کی منتقلی کے اپنے عہد کو پورا کرنے کے لیے ایس ایم آر کی ترقی کے لیے اقدامات پر غور کر رہا ہے۔

وزیرموصوف نے کہا، اس طرح کے ری ایکٹروں کی تنصیب  کی فزیبلٹی اوراثرانگیزی کا مطالعہ کرنے کے لیے  لائحہ عمل کی منصوبہ بندی کی خاطر فی الحال تفصیلی تکنیکی بات چیت جاری ہے۔ بڑے سائز کے ری ایکٹرز کے ذریعے جوہری توانائی کی صلاحیت کو بڑھانا محکمہ کا بنیادی ہدف ہے۔

*************

ش ح۔م م ۔ را

U-7873



(Release ID: 1945107) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu