کانکنی کی وزارت

معدنیات کی اہم پیداوار، گھریلو صارفین کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے

Posted On: 02 AUG 2023 2:25PM by PIB Delhi

  کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ معدنیات کے تحفظ اور ترقی کے ضابطے (ایم سی ڈی آر ) کے دائرہ کار کے تحت معدنیات کی اہم  پیداوار میں پچھلے نو سالوں کے دوران اضافہ ہوا ہے جو ان معدنیات کی بڑھی ہوئی پیداواری صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر معدنیات کی پیداوار گھریلو صارف صنعتوں جیسے اسٹیل، ایلومینیم اور سیمنٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ ان معدنیات کی پیداوار کی سال وار مقدار اور 15-2014 سے 23-2022 کی مدت کے دوران ان کی مجموعی سالانہ ترقی کی شرح (سی اے جی آر) ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے کیے جانے والے کاموں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

25 سرکاری اور پبلک سیکٹر کی نوٹیفائیڈ ایکسپلوریشن ایجنسیوں کے علاوہ، 14 پرائیویٹ ایکسپلوریشن ایجنسیوں کو نوٹیفائیڈ کیا گیا ہے۔ نوٹیفائیڈ پرائیویٹ ایکسپلوریشن ایجنسیوں کے لئے 11 پروجیکٹس پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں۔

فنڈ کی پہلی قسط ایکسپلوریشن ایجنسیوں کو ایڈوانس کے طور پر جاری کی جا رہی ہے جس کے ساتھ منظور شدہ پروجیکٹس کی منظوری کے آرڈر بھی ہیں۔

  ارضیات  کےریاستی ڈائریکٹوریٹ اور کان کنی کو ان کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے مالی مدد دی جا رہی ہے تاکہ وہ ایکسپلوریشن کی سرگرمیوں کو انجام دے سکیں۔

تکنیکی سہ لاگت کمیٹی کی میٹنگ ہر ماہ منعقد کی جا رہی ہے اور ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ ہر سہ ماہی یا اس سے پہلے منعقد کی جا رہی ہے جیسا کہ پروجیکٹس کی منظوری میں تیزی لانے کی ضرورت ہو گی۔

کام کاج کی پیشرفت کی نگرانی اور جائزہ لینے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں۔

ضمیمہ

’این ایم ای ٹی ‘کے حوالے سے ایل ایس یو ایس کیو نمبر 2239 کے حصہ (a) کے جواب میں 02.08.2023 کو جواب دیا گیا ضمیمہ

2014-15 سے 23-2022 کے دوران کلیدی ایم سی ڈی آر معدنیات کی پیداوار

 

معدنیات کے  نام

پیداوار کی مقدار (ملین میٹرک ٹن)

سی اے جی آر

(فیصد)

2014-15

2015-16

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23 (P)

خام لوہا

129.32

158.11

194.58

201.42

206.49

244.08

205.04

253.97

257.86

9.0

چونا پتھر

293.27

307.00

314.67

340.42

379.97

359.46

349.12

387.19

406.16

4.2

کرومائیٹ

2.16

2.92

3.73

3.48

3.97

3.93

2.83

3.79

3.56

6.4

خام سونا

0.45

0.56

0.58

0.55

0.57

0.60

0.44

0.47

0.63

4.4

سیسہ اور زنک ایسک

9.36

10.45

11.88

12.61

13.75

14.48

15.46

16.34

16.74

7.5

باکسائٹ

22.49

28.12

24.75

22.79

23.69

21.83

20.38

22.29

23.84

0.7

لیڈ کنسنٹریٹ

0.20

0.26

0.27

0.31

0.36

0.35

0.38

0.37

0.38

8.4

مینگنیج ایسک

2.37

2.17

2.40

2.60

2.83

2.91

2.70

2.65

2.83

2.2

زنک کنسنٹریٹ

1.49

1.47

1.48

1.54

1.46

1.45

1.51

1.59

1.67

1.4

 

************

ش ح - ع ح    ۔ م  ص

 (U7862)



(Release ID: 1944988) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada