اسٹیل کی وزارت
وزارتِ اسٹیل نے صنعت، تحقیقی اور تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد سے نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈز-2023 کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں
Posted On:
02 AUG 2023 12:41PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی اسٹیل کی وزارت میٹالرجی کے شعبے میں آپریشنز، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، ویسٹ مینجمنٹ اور توانائی کے تحفظ کا احاطہ کرنے والی نمایاں خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈز سے نوازتی ہے۔اس سلسلے میں میٹالرجسٹ ایوارڈز (این ایم اے ) 2023 کے لیے صنعت اور تحقیقی اور تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈ اسکیم کا مقصد
این ایم اے اسکیم مینوفیکچرنگ، تحقیق، ڈیزائن، تعلیم، فضلہ کے بندوبست ، توانائی کے تحفظ کے شعبوں کا احاطہ کرنے والے آئرن اینڈ اسٹیل کے شعبے میں کام کرنے والے میٹالرجسٹوں کی شاندارخدمات کو تسلیم کرتی ہے اور آتم نر بھر بھارت کے مقاصد کے حصول کے لیے ان کی مخصوص خدمت کو تسلیم کرتی ہے۔
ایوارڈز درج ذیل چار زمروں میں دیئے جائیں گے:-
1-لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
2-نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈ
3-ینگ میٹالرجسٹ ایوارڈ
الف -ماحولیات
ب -دھاتی سائنس
4-آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر میں آر اینڈ ڈی کے لیے ایوارڈ
نامزدگی کے طریقے
درخواست صرف 07اگست 2023 سے ویب پورٹل https://awards.steel.gov.in کے ذریعے آن لائن ہی موصول کی جائے گی۔ درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 6ستمبر 2023 کو شام 05:00 بجے تک ہے ۔
اہلیت کے معیار اور نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈز سے متعلق دیگر شرائط و ضوابط سے متعلق رہنما خطوط بھی مذکورہ ویب سائٹ کے لنک پر دستیاب ہیں۔
یہ اسکیم صرف ان ہندوستانی شہریوں کے لیے ہے، جنہوں نے صنعت، تحقیق اور ترقی یا تعلیمی اداروںمیں اپنے کام کے ذریعے ہندوستان میں میٹالرجی کے شعبے میں خدمات انجام دی ہیں۔ امیدوار کی اہلیت پر یکم جنوری 2023 سے قابل غور ہوگی۔
*************
ش ح۔اگ ۔ رم
U-78
(Release ID: 1944951)
Visitor Counter : 85