امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ڈی آر ایف   اور این ڈی آر ایف  کے لیے رقم  مختص کی گئی

Posted On: 01 AUG 2023 5:03PM by PIB Delhi

 امورداخلہ کے وزیر مملکت    جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مالیاتی کمیشن، ( جو کہ آئین کے آرٹیکل 280 کے تحت وقتاً فوقتاً قائم کیا  جاتا ہے) نے تمام ریاستوں کے لیے ہر مالی سال کے لیے پورے ایوارڈ کی مدت  کے واسطے  اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف ) کے لئے رقم  مختص کرنے  کا تعین کرتا ہے۔ ایوارڈ کی مدت (یعنی 2015-16 سے 2019-2020) کے لیے 14ویں مالیاتی کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ 61,220 کروڑ روپے کے مقابلے میں ، 15ویں مالیاتی کمیشن نے ایوارڈ کی مدت (2021-22 سے 2025-2026) کے لیے تمام ریاستوں کو ایس ڈی آر ایف میں 1,28,122.40 کروڑروپے  کا کارپس  مختص کیا ہے۔ ، جس میں مرکزی حصہ 98,080.80 کروڑ روپے   اور ریاستی حکومت کا حصہ  30,041.60 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ 32,030.60 کروڑ روپے کی رقم۔ 2021-22 سے 2025-2026 کے ایوارڈ کی مدت کے لیے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ (ایس ڈی ایم ایف) کے تحت مختص کی گئی ہے۔ اسی طرح15ویں مالیاتی کمیشن نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے تحت 54,770 کروڑ روپے کا کل کارپس مختص کیا ہے اور ایوارڈ کی مدت (2021-22 سے 2025-26) کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ (این ڈی ایم ایف ) کے تحت 13,693 کروڑ روپے مختص  کئے ہیں۔

*************

ش ح۔اگ ۔ رم

U-7849


(Release ID: 1944915)
Read this release in: English , Telugu