وزارت دفاع
وائس ایڈمرل راجیش پیندھرکر نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ای این سی کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 AUG 2023 5:24PM by PIB Delhi
وائس ایڈمرل راجیش پیندھرکر، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے آج یکم اگست 2023 کو یہاں بحریہ کے اڈہ پر منعقدہ ایک متاثرکن رسمی پریڈ میں ایسٹرن نیول کمانڈ(ای این سی) کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وائس ایڈمرل راجیش پیندھرکر نے رسمی گارڈ کا معائنہ کیا اور مختلف بحری جہازوں اور ای این سی کی اسٹیبلش مینٹس کی نمائندگی کرنے والے بحریہ اور ڈی ایس سی اہلکاروں کی پلاٹونس کا جائزہ لیا۔اس تقریب میں بحری جہازوں، آبدوزوں اور اسٹیبلش مینٹس کے سبھی فلیگ آفیسرس اور کمانڈنگ آفیسرس نے شرکت کی۔
وائس ایڈمرل راجیش پیندھرکر نے جنوری 1987 میں بھارتی بحریہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں اور انہوں نے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن، نیول وار کالج، کرنجا اور نیول کمانڈ کالج، نیوپورٹ، روڈھے آئی لینڈ امریکہ سے گریجویشن کیا ہے۔انہوں نے ڈیفنس اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی ہے۔
آبدوز شکن جنگی حکمت عملی کے ماہر، وائس ایڈمرل نے 36 سالوں پرمحیط اپنے شاندار کریر کے دوران مختلف آپریشنل، اسٹاف اور کمانڈ اپوائٹمینٹ کے فرائض انجام دیے ہیں۔انہوں نے میزائل بردار بحری جہاز آئی این ایس کورا، خفیہ طور پر کارروائی کرنے والے تباہ کن جنگی جہاز آئی این ایس شوالک اور طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وراٹ سمیت اہمیت کے حامل تین جنگی جہازوں کی کمان سنبھالی ہے۔ان کی اہمیت کی حامل اسٹاف تقرریوں میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹاف ریکوائرمینٹس اور ڈائریکٹوریٹ آف پرسونیل کے جوائنٹ ڈائریکٹرس، ڈائریکٹوریٹ آف نیٹ-سینٹرک آپریشنس اور ڈائریکٹوریٹ آف پرسونیل کے پرنسپل ڈائریکٹرس کی حیثیت سے تقرریاں شامل ہیں۔
ریئل ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد، انہیں نئی دہلی کے ایچ کیو، آئی ڈی ایس میں انٹی گریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے اسسٹنٹ چیف اور ویسٹرن نیول کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرس میں چیف اسٹاف آفیسر(آپریشنس) کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مہاراشٹر نیول ایریا کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ کا عہدہ سنبھالا، جس کے بعدوہ سمندری تربیت سے متعلق فلیگ آفیسرکے طور پر مقرر کیے گئے۔ای این سی کی کمان سنبھالنے سے پہلے، فلیگ آفیسرآئی ایچ کیو ایم او ڈی (بحریہ) کے مقام پر ڈائریکٹر جنرل نیول آپریشنس اور نئی دہلی میں انٹی گریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف (آپریشنس) کےڈپٹی چیف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
فلیگ آفیسرکو ان کی گراں قدر اور ممتاز خدمات کے لیے ’اتی وششٹ سیوامیڈل‘ اور ’وششٹ سیوامیڈل‘ سے نوازا جاچکا ہے۔
*************
ش ح ۔ ع م۔ ج ا
U. No.7845
(Release ID: 1944898)
Visitor Counter : 124