قبائیلی امور کی وزارت
ای ایم آر ایس کے لیے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بھرتی کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 18 اگست 2023 تک توسیع
Posted On:
01 AUG 2023 6:11PM by PIB Delhi
ای ایم آر ایس کے لیے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بھرتی کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ اب 18 اگست 2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔
نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس)، قبائلی امور کی وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم، ای ایم آر ایس کے لیے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بھرتی مہم چلا رہی ہے۔ این ای ایس ٹی ایس نے 20.06.2023 اور 19.07.2023 کو ای ایم آر ایس اسٹاف سلیکشن امتحان (ای ایس ایس ای – 2023) کے لیے درج ذیل آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے:
عہدہ
|
اسامیاں
|
پرنسپل
|
303
|
پی جی ٹی
|
2266
|
ٹی جی ٹی
|
5660
|
ہوسٹل وارڈین (مرد)
|
335
|
ہوسٹل وارڈین (خاتون)
|
334
|
اکاؤنٹینٹ
|
361
|
جونیئر سکریٹریٹ اسسٹنٹ (جے ایس اے)
|
759
|
لیب اٹینڈینٹ
|
373
|
کل
|
10391
|
مزید، ’’بی ایڈ ڈگری‘‘ جہاں کہیں قابل اطلاق ہو اسے ’’بی ایڈ ڈگری / انٹیگریٹڈ بی ایڈ – ایم ایڈ ڈگری‘‘کے طور پر پڑھا جائے گا۔ آن لائن درخواستوں کا تفصیلی عمل، اہلیت کے معیار اور ہر عہدے کے نصاب کے ساتھ و دیگر تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں: emrs.tribal.gov.in
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ای ایم آر ایس میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ درخواستیں وصول کرنے کا پورٹل 18.08.2023 تک لائیو رہے گا۔
******
ش ح۔ ش ت۔ م ر
U-NO.7838
(Release ID: 1944878)
Visitor Counter : 119