بجلی کی وزارت
این ایچ پی سی اور اے ایل آئی ایم سی او نے دیویانگ جنوں کو امداد اور معاون آلات فراہم کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں
Posted On:
01 AUG 2023 6:55PM by PIB Delhi
این ایچ پی سی لمیٹڈ اور مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت شمال اور شمال مشرقی ریاستوں میں این ایچ پی سی کے پروجیکٹوں کے آس پاس سے تقریباً 1,000 دیویانگجنوں (معذور افراد) کو امدادی معاون آلات کی تقسیم کے لیے سی ایس آر سپورٹ فراہم کرے گا۔
این ایچ پی سی کے سی ایس آر اقدام کے تحت آج یکم اگست 2023 کو این ایچ پی سی کارپوریٹ آفس فرید آباد میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ ایم او یو پر گروپ کے ڈپٹی جنرل منیجر (ایچ آر، سی ایس آر ) اور ایس ڈی، این ایچ پی سی اور جنرل منیجر-مارکیٹنگ، اے ایل آئی ایم سی او نے شری اتم لال، ڈائریکٹر (پرسنل)، این ایچ پی سی ؛ کی موجودگی میں دستخط کیے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر (سی ایس آر اینڈ ایس ڈی) این ایچ پی سی ، اور این ایچ پی سی، سی ایس آر اینڈ ایس ڈی) ڈویژن اور اے ایل آئی ایم سی او کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
******
ش ح۔ ش ت۔ م ر
U-NO.7841
01.08.2023
(Release ID: 1944841)
Visitor Counter : 124