ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلویز نے رواں  مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں مجموعی بنیادوں پر 500 ایم ٹی فریٹ لوڈنگ کے نشان کو عبور کیا


ریلوے نے جولائی 2023 میں فریٹ لوڈنگ سے 13578 کروڑ روپے کمائے

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مال برداری کی آمدنی میں 3فیصد کااضافہ

ریلوے نے جولائی 2023 میں 123.98ایم ٹی  کی فریٹ لوڈنگ حاصل کی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے لیے 122.15ایم ٹی کی فریٹ لوڈنگ کے مقابلے میں 2فیصد زیادہ ہے

Posted On: 01 AUG 2023 4:27PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے (آئی آر) نے رواں  مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ایک بار پھر، مجموعی بنیادوں پر 500ایم ٹی فریٹ لوڈنگ کے نشان کو عبور کر لیا ہے۔ اپریل سے جولائی 2023 تک، 507.7 ایم ٹی  کی فریٹ لوڈنگ حاصل کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال کی لوڈنگ 501.55 ایم ٹی  تھی، جو پچھلے سال کی لوڈنگ کے مقابلے میں 1.23 فیصد زیادہ ہے۔ ریلویز نے پچھلے سال 53731 کروڑ روپے کے مقابلے میں 55459 کروڑ روپے کمائے ہیں جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.22 فیصد زیادہ ہے۔

اپریل سے جولائی 2023 تک، مجموعی بنیادوں پر، ہندوستانی ریلوے کی کل آمدنی پچھلے سال کے 75847 کروڑ روپےکے مقابلےتقریباً   80869 کروڑ  روپئے (بشمول کوچنگ، سامان، مختلف، دیگر کوچنگ کی کمائی) رہی ہے، جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.62 فیصد کی بہتری ہے۔

جولائی 2022 میں 122.15ایم ٹی  کی لوڈنگ کے مقابلے میں جولائی 2023 کے مہینے کے دوران  123.98ایم ٹی  کی ابتدائی فریٹ لوڈنگ حاصل کی گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 1.5فیصد کی بہتری ہے۔ جولائی 2022 میں 13163 کروڑ روپے کی مال برداری کی آمدنی کے مقابلے میں جولائی 2023 میں 13578  روپے کی مال برداری کی آمدنی حاصل کی گئی، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 3 فیصد بہتری آئی ہے۔

منتر، ’’کارگو کی بھوک‘‘ کے بعد،ہندوستانی ریلوے نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسابقتی قیمتوں پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ صارفین  پر مبنی نقطہ نظر اور کاروباری ترقی کی اکائیوں کے کام نے جو چست پالیسی سازی کے ذریعے حمایت حاصل کی ہے اس نے ریلوے کو اس اہم کامیابی میں مدد فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ق ت۔ع ن

(U: 7831)


(Release ID: 1944733) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Punjabi