بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ساگر مالا پروجیکٹ

Posted On: 01 AUG 2023 2:55PM by PIB Delhi

ساگرمالا بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی مرکزی شعبے کی  اسکیم ہے جو ملک میں بندرگاہوں پر مبنی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔ وزارت نے5 اپریل 2023 کو ساگرمالا فنڈنگ کے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ نظرثانی شدہ فنڈنگ کے رہنما خطوط کے مطابق، ساگرمالا پروگرام (بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے بجٹ سے) سے فنڈ کا حصہ کسی بھی پروجیکٹ میں ڈی پی آر یا ٹینڈر شدہ لاگت میں سے جو بھی کم ہو اس  کے مطابق تخمینہ لاگت کے 50 فیصد تک محدود رہے گا ۔ تاہم، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت انفرادیت، اسٹریٹجک نوعیت، ضرورت، خوبیوں، بڑے بندرگاہ کی مالی حالت وغیرہ کی بنیاد پر کسی بھی منصوبے کے لیے 100فیصد مالی امداد فراہم کر سکتی ہے، جس کے تحت بندرگاہوں ، جہازرانی  اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے انچارج وزیر کی منظوری لی جائے  گی۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ق ت۔ع ن

(U: 7826)


(Release ID: 1944708) Visitor Counter : 119
Read this release in: English , Telugu