صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نابینا پن اور بصری معذوری پرقابوپانے کے لیے قومی پروگرام (این پی سی بی وی آئی ) پر تازہ ترین


مشن موڈ موتیابند سرجری مہم (نیتر  جیوتی ابھیان) کا آغاز نابینا پن اور بصری معذوری پرقابوپانے  کے لئے قومی پروگرام (این پی سی بی وی آئی) کے تحت کیا گیا

مالی سال 23-2022 کے لیے 75,00,000 موتیا بند کی سرجری کے ہدف کے مقابلے میں 83,44,824 موتیا  بند کی سرجری کی گئی

Posted On: 01 AUG 2023 2:20PM by PIB Delhi

نابینا پن اور بصری معذوری پر قابو پانے کے قومی پروگرام (این پی سی بی وی آئی)  کے تحت، ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سالانہ اہداف مختص کرکے موتیابند کے باقی ماندہ  کیسوں  کو نمٹانے  کے لئے ایک مشن موڈ موتیابند سرجری مہم (نیتر جیوتی ابھیان) شروع کی گئی تھی (2022-2025) ۔ مالی سال 23-2022 کے لیے 75,00,000 موتیا  بندکی سرجری کا ہدف رکھا گیا تھا جس کے مقابلے میں 83,44,824 موتیا بند کی سرجری کی گئی۔ یہ مہم 2025 تک قابل اجتناب یز اندھے پن کے پھیلاؤ کو 0.25 فیصد تک کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ایک بڑا قدم ہے۔

مالی سال 16-2015 سے 23-2022 تک  ریاست تلنگانہ کے لئے این پی سی بی وی آئی کے تحت ریاستی پروگرام کے نفاذ کے منصوبے (ایس پی آئی پی ) میں منظور شدہ فنڈز کو ضمیمہ-I میں رکھا گیا ہے۔

آئی ای سی کی باقاعدہ سرگرمیاں/ آگاہی مہم این پی سی بی وی آئی  پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ، آئی ای سی  کی بڑی سرگرمیاں سال بھر میں عالمی گلوکوما(کالاموتیا) ہفتہ ، آنکھوں کے عطیہ فورنائٹ اور عالمی بینائی کے دن پر پورے ملک میں منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ واقعات قابلِ  اجتناب اندھے پن کی روک تھام کے لیے صحت مند طرز زندگی کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔

ضمیمہ -1

مالی سال 16-2015سے مالی سال 23-2022تک ریاستیں تلنگانہ کے لئے اندھے پن اوربصری معذوری پرقابوپانے کے لئے قومی پروگرام کے لئے ایس پی آئی پی منظوریاں 

(روپے لاکھ میں )

مالی سال

رقم

2015-16

1,520.00

2016-17

770.01

2017-18

1,447.45

2018-19

5,258.50

2019-20

1347.00

2020-21

1,757.64

2021-22

1,125.70

2022-23

1,993.50

  • مذکورہ بالا ریاست کی طرف سے جمع کردہ ایف ایم آرکے مطابق ہے اور عارضی ہے ۔

صحت وخاندانی  وبہبود کے  مرکزی وزیرمملکت پروفیسرایس پی سنگھ بگھیل نے آج راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں یہ بیان دیا۔

***********

(ش ح ۔اک۔ع آ)

U -7818


(Release ID: 1944697) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Tamil , Telugu