بھاری صنعتوں کی وزارت

ہائبرڈ اور الکٹرک گاڑیوں کو تیزی سے اپنانے اور مینوفیکچرنگ اسکیم ایف اے ایم ای انڈیا کے تحت غلط طریقے سے دعوی کئے گئے سبسڈی کے لیے جرمانے

Posted On: 01 AUG 2023 2:21PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) کو دو پہلوؤں یعنی پی ایم پی کی تکمیل اور ایکس-فیکٹری کی قیمت کی خلاف ورزی سے متعلق گذشتہ 18 مہینوں میں  ایف اے ایم ای انڈیا اسکیم مرحلہ-II کے 17 او ای ایم ایس کے تحت شکایتیں موصول ہوئیں۔ اس کے علاوہ جہاں تفصیلی شکایت کی ضرورت پڑی، ان شکایتوں کے معاملے میں ترغیبی ادائیگیاں روک دی گئیں

مبینہ اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز(او ای ایم ایس) کے خلاف شکایات کی  بھارت صنعت کی تحقیقات کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے:

  1. ڈیمانڈ مراعات کی تقسیم روک دی گئی۔
  2. تفصیلی چھان بین کے لیے  بھاری صنعت کی وزارت کی  جانچ کرنے والی  ایجنسیوں کو معاملہ بھیجا گیا۔

مبینہ اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز(او ای ایم ایس) کے لیے جانچ ایجنسیوں کی طرف سے  رپورٹوں کی جانچ کے بعد، یہ پایا گیا کہ چھ او ای ایم ایس مکمل طور پر پی ایم پی کے مطابق تھے جبکہ دیگر سات پی پی پی کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔

اس کے علاوہ،  چار او ای ایم ایس نے الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے صارفین/خریداروں کوایکس- فیکٹری قیمت کی خلاف ورزی کے لیے اضافی رقم واپس کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

*************

( ش ح ۔ ح  ا ۔ را (

U. No.7822



(Release ID: 1944660) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Telugu