حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
نیشنل ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ پالیسی (این ڈی ٹی ایس پی) کا مسودہ عوامی مشاورت کے لیے جاری کیا گیا
Posted On:
31 JUL 2023 5:39PM by PIB Delhi
نیشنل ڈی ٹیک اسٹارٹ اپ پالیسی (این ڈی ٹی ایس پی ) کنسارشئم نے 15ستمبر 2023 تک عوامی فیڈ بیک حاصل کرنے کے مقصدسے عوامی مشاورت کے لئے مسودہ پالیسی کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم کی سائنس، ٹیکنالوجی، اور اختراعی مشاورتی کونسل (پی ایم –ایس ٹی آئی اے سی) نے 7 جولائی 2022 کو منعقدہ اپنی 21ویں میٹنگ میں انڈین ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی ضروریات کو پورا کرنے اور اسے مضبوط کرنےکے لیے ایک جامع پالیسی فریم ورک کی تجویز پیش کرنے کے لئے ایک قومی کنسورشئم اور ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل کی سفارش کی ہے۔
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود کی صدارت میں، اعلیٰ سطح کا قومی کنسورشئم متعلقین کی ایک بڑی تعداد کی نمائندگی کرتا ہے۔ کنسورشئم کے ارکان میں صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)، اٹل انوویشن مشن ( اے آئی ایم)، نیتی آیوگ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)، محکمہ بائیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی)خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم (اسرو)، نیشنل سیکیورٹی کونسل سیکریٹریٹ (این ایس سی ایس)، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)، نیشنل ایسوسی ایشن آف سافٹ ویئر اینڈ سروس کمپنیز (نیسکام)، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی )، اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کے اعلیٰ سطحی نمائندے شامل ہیں۔
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کو کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اس پالیسی کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ دفتر ڈیپ ٹیک ایکو سسٹم کے لیے پالیسی کی ترجیحات کے لحاظ سے اسٹیک ہولڈر گروپوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے معاملے میں بھی ایک محرک کا رول ادا کرتا ہے۔ ماہر ورکنگ گروپ کے ذریعہ چلائے جانے والے نیشنل کنسورشئم کی مجموعی رہنمائی کے تحت، نیشنل ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ پالیسی (این ڈی ٹی ایس پی) کا ایک مسودہ ورژن ایک وسیع ملٹی اسٹیک ہولڈرز بشمول اسٹارٹ اپس، انکیوبیشن سینٹرز، انڈسٹری ایسوسی ایشنز، تعلیمی اداروں اور متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مشاورتی عمل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔
مشاورت اور مسودہ تیار کرنے کے عمل میں شامل ہے (اے) نیشنل کنسورشئم اور ورکنگ گروپ کی سطح پر متعدد ترجیحات قائم کرنے والی میٹنگیں ، (بی) بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی اور نئی دہلی میں اکیڈمک اختراع اور انکیوبیشن سینٹرز پر مرکوز ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کے ساتھ مشاورتی ورکشاپس، (سی) ملٹی اسٹیک ہولڈر گول میزکانفرنسیں اور مباحثے، (ڈی) موضوع کے ماہرین اور ٹیکنالوجی پالیسی کے محققین کے ساتھ مرکوز گروپ مباحثے اور (ای) اس سلسلے میں انفرادی علیحدہ علیحدہ مفکرین کے ساتھ انٹرویوز۔ ان مشاورتوں نے پالیسی کے فریم ورک کو تشکیل دینے اور ڈیپ ٹیک ایکو سسٹم کی ضروریات اور خواہشات کے ساتھ اس کی مطابقت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پالیسی کا مسودہ ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے اندر اور باہر 200+ اسٹیک ہولڈرز سے موصول ہونے والے مادخل کے نتیجے میں تشکیل دیا گیا ہے۔
یہ پالیسی ، ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کے لیے ایک سازگار ماحولیاتی نظام کو فروغ دے کر ترقی کی منازل طے کرنے اور ان کے منفرد اور پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ا سٹارٹ اپ انڈیا کی موجودہ پالیسیوں، پروگراموں اور اقدامات کی اہمیت اور قدر میں اضافہ کرتی ہے۔ این ڈی ٹی ایس پی کا مسودہ مختلف نئے پالیسی انسٹرومنٹس کا احاطہ کرتا ہے اور درج ذیل موضوعات کے تحت ضروری پالیسی تبدیلیاں تجویز کرتا ہے۔
1- تحقیق، ترقی اور جدت کی نشوونما
2-دانشورانہ املاک کے نظام کو مضبوط بنانا
3-فنڈنگ تک رسائی کی سہولت
4-مشترکہ انفراسٹرکچر اور ریسورس شیئرنگ کو فعال کرنا
5-سازگار ضوابط، معیارات، اور سرٹیفیکیشن تیار کرنا
6-انسانی وسائل کو راغب کرنا اور صلاحیت سازی کا آغاز کرنا
7-حصولیابی اور اپنائے جا نے کو فروغ دینا
8-پالیسی اور پروگرام کے باہمی ربط کو یقینی بنانا
9-ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کو برقرار رکھنا
نیشنل کنسورشئم نے 24 جولائی 2023 کو میٹنگ کی، پالیسی دستاویز کے مسودے پر غور کیااور جائزہ کے مادخل اور مزید سفارشات کو شامل کرنے کے بعد اسے عوامی مشاورت کے لیے جاری کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس کے مطابق، نظرثانی شدہ پالیسی کا مسودہ 31 جولائی 2023 کو عوامی مشاورت کے لیے جاری کیا گیا ہےاور 15 ستمبر 2023 تک عوامی رائے کے لیے کھلا رہے گا۔ دستاویز حاصل کرنے کے لئے : policy-ٖwww.psa.gov.in/deep-tech
*************
ش ح۔اگ ۔ رم
U-7804
(Release ID: 1944573)
Visitor Counter : 159