شہری ہوابازی کی وزارت

 بی سی اے ایس نے ایوی ایشن سیکورٹی کلچر ہفتہ کا اہتمام  کیا


سیکورٹی کلچر ویک کا تھیم – ’’اسے دیکھئے، اسے کہیئے، اسے محفوظ کیجئے ‘‘

ہندوستان میں روزانہ اوسطاً 10 لاکھ مسافر ہوائی اڈوں سے سفر کرتے ہیں

سیکورٹی سب کی ذمہ داری ہے ۔ جناب  ذوالفقار حسن، ڈائریکٹر جنرل ، بی سی اے ایس

Posted On: 31 JUL 2023 4:32PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) کے تحت بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی (بی سی اے ایس) نے نئی دہلی میں اپنے ہیڈکوارٹر میں ‘ایوی ایشن سیکیورٹی کلچر ویک’  کا افتتاح کیا جو 5 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔ ‘ایوی ایشن سیکیورٹی کلچر ویک’ کا موضوع ہے‘‘اسے دیکھئے ، اسے کہیئے، اسے محفوظ کیجئے’’۔

جناب ذوالفقار حسن، ڈائریکٹر-جنرل، بی سی اے ایس ، نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ‘‘اس ہفتے کے پس پشت یہ  خیال ہے کہ  مسافروں کو  ان ممنوعہ چیزوں کے بارے میں آگاہ کرنا  چاہئے جو انہیں سفر کے دوران  اپنے ساتھ نہیں لے جانا چاہیے’’۔

انہوں نے مزید کہا۔ ‘‘حکومت اگلے ڈیڑھ سال میں تمام بڑے ہوائی اڈوں پر مرحلہ وار باڈی ا سکینر متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ ، اسکرینرز سے لے کر کلینرز تک، انڈسٹری کے لیڈروں سے لے کر فرنٹ لائن ورکرز تک، اور ٹیکسی ڈرائیوروں سے لے کر ہوائی اڈے کے ریٹیل آؤٹ لیٹس میں کام کرنے والوں تک ،سیکیورٹی سب کی ذمہ داری ہے’’ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے تہواروں کے سیزن کے دوران مختلف ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کی گنجائش میں اضافے کے ساتھ مسافروں کا سفر سہولت آمیز  ہوگا۔

ہندوستان کے 131 ہوائی اڈوں سے روزانہ اوسطاً 10 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔ سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر تقریباً 11,000 اسکرینرز نصب ہیں، جو روزانہ تقریباً 5 لاکھ روانہ ہونے والے مسافروں اور 9 لاکھ ہینڈ بیگز کی اسکریننگ کرتے ہیں۔

اسکرینرز کی مدد کے لیے، تقریباً 600 سامان کی ایکسرے مشینیں اور 1000 ،ڈی ایف ایم ڈیز ہندوستانی ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر تعینات ہیں۔ ہندوستانی آسمانوں کو محفوظ بنانے کے لیے، بی سی اے ایس ایک مضبوط اور موثر ہوا بازی سیکورٹی کلچر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

’ایوی ایشن سیکورٹی ویک‘ کے دوران، بی سی اے ایس  نے  شہری ہوا بازی میں مختلف سرگرمیاں  انجام دینے  کا منصوبہ بنایا ہے، بشمول:

  1. فورکورٹ ایریا اور ٹرمینل عمارتوں بشمول کارگو ٹرمینلز میں انفارمیشن بوتھ اور کیوسک کا قیام۔
  2. ہوائی جہاز میں اعلان
  • III. ہوائی اڈے کے ماحول میں مختلف مقامات پر حفاظتی آگاہی کے مواد کا ذکر کرنے والے کارڈز لگانا۔
  1. ہوائی جہاز کے آپریٹرز کی جانب سے ٹکٹ سے متعلق ایس ایم ایس/میلز/واٹس ایپ میں ٹیگ لائن کا اندراج۔
  2. او ٹی اے ایس کے ذریعہ ٹکٹ میں ٹیگ لائن کا اندراج۔
  3. روانگی ہال میں نمائش کے لیے مختصر فلمیں۔
  4. ان کی ویب سائٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی کلچر ہفتہ کے حوالے سے پاپ اپ۔
  5. کوئز کا انعقاد جس میں مسافروں کی شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے۔
  6. دلچسپی رکھنے والے مسافروں کے دستخط کے لیے دستخطی بورڈ۔
  7. ہفتہ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر سی آئی ایس ایف کے ذریعہ ڈاگ اسکواڈ کا مظاہرہ ۔

کیپٹن جناب  دیوی شرن، ایئر انڈیا کے سینئر ہوا باز اور انسٹرکٹر، جو 1999 میں قندھار کے لیے ہائی جیک ہونے والی فلائٹ آئی سی- 814 کے کیپٹن کے نام سے مشہور ہیں، اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ کیبن ٹیم کے سربراہ اور آئی سی- 814 کے چیف پرسر  جناب  انیل شرما اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

دونوں نے آئی سی- 814 کے اپنے تجربے کا اشتراک کیا اور بی سی  اے ایس  کو ان کی مسلسل کوششوں کے لیے اس بات کو یقینی بنانے کی تکمیل کی کہ ایسا کوئی واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔

ایوی ایشن سیکیورٹی کلچر سے مراد ہوا بازی کی صنعت کے اندر افراد کے اجتماعی عقائد، رویوں اور طرز عمل سے مراد ہے اور ہوائی مسافروں کے درمیان سیکیورٹی کے طریقوں اور طریقہ کار سے متعلق ہے جو ہوائی اڈوں اور پروازوں کے روزانہ آپریشن میں شامل  ہوتے ہیں۔

*************

 

( ش ح ۔ ج ق ۔ رض (

U. No.7808



(Release ID: 1944571) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Tamil , Telugu