وزارت سیاحت

قومی سیاحتی پالیسی کے مسودے کامقصد  ہندوستان کو سال بھر ایک سیاحتی مقام بناناہے تاکہ ملک کی معیشت میں سیاحت کے تعاون  میں اضافہ ہوسکے

Posted On: 31 JUL 2023 4:54PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے کہ سیاحت کی وزارت نے ایک قومی سیاحتی پالیسی کا مسودہ وضع کیا ہے جس میں مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اور صنعتی اداروں کے متعلقہ فریقوں سے موصول ہونے والی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے۔ پالیسی کے اہم اسٹریٹجک  اورکلیدی مقاصد یہ ہیں:

  1. دورے، قیام اور خرچ میں اضافہ کرکے اور ہندوستان کو سال بھرکے لئے ایک سیاحتی مقام بنا کر،  ہندوستانی معیشت میں سیاحت کے تعاون کو بڑھانا،
  2. سیاحت کے شعبے میں ملازمتوں اور کاروباری مواقع پیدا کرنا اور ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بنانا،
  3. سیاحت کے شعبے کی مسابقت  میں اضافہ کرنا اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا،
  4. ملک کے ثقافتی اور قدرتی وسائل کا تحفظ اور ان میں اضافہ کرنا،
  5. ملک میں سیاحت کی پائیدار، ذمہ دارانہ ،  مبنی برشمولیت اور جامع ترقی کو یقینی بنانا،

حکومت ہند  کی سیاحت کی وزارت نے ایک منصوبہ بند اور مرحلہ وار طریقے سے، ہندوستان بھر میں پھیلے ہوئے وراثتی/قدرتی/سیاحتی مقامات پر سیاحت سے متعلق سہولیات کو فروغ دینے کے لیے ’’ ایک ورثہ گود لیجئے: اپنی دھروہر، اپنی پہچان‘‘پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد سرکاری شعبے اورنجی شعبے کی کمپنیوں ، ٹرسٹ، غیر سرکاری تنظیموں ۔این جی اوز، افراد اور دیگرمتعلقہ فریقوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ ’مونومنٹ متر‘ بنیں اور ان مقامات پر سی ایس آر اور دیگر فنڈز کے تحت سرمایہ کاری کے  ایک پائیدار ماڈل کے لحاظ سے قابل عمل بنیادی اور جدید سیاحتی سہولیات کو ان کی دلچسپی کے مطابق تیارکریں  اور انہیں تازہ ترین بنانے کی ذمہ داری اٹھائیں ۔

’’مشن موڈ میں سیاحت‘‘ کو فروغ دینے کی غرض سے غوروفکر کرنے اورنظریات پیش کرنے اور حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اور حکومت کے فیصلے کے مطابق، سیاحت کی وزارت نے ’مشن موڈ میں سیاحت: سرکاری، نجی ساجھیداری کا اشتراک ‘ کے موضوع پر  28-29 مارچ، 2023 کو نئی دہلی میں ایک 2 روزہ چنتن شیور کا انعقاد کیا۔سیاحت کی وزارت نے سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور سرکاری نجی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی میں کلیدی وزارتوں، صنعتی انجمنوں (سی آئی آئی ، ایف آئی سی سی آئی ۔ فکی، ایچ اے ایل، ایچ ایچ اے آئی ) اور انوسٹ انڈیا کی نمائندگی ہے۔

سودیش درشن2.0 کے رہنما خطوط میں ریاستوں کی سرکاری شعبے اور سرکاری ۔ نجی ساجھیداری کے مواقع کو بروئے کار لانےکے لیے حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ ’پرشاد‘ اسکیم ،  پی پی پی موڈ کے لیے صرف پروجیکٹ کے تحت تعمیر کی جانے والی /تعمیر کی گئی سہولتوں کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے فراہم کرتی ہے۔ وزارت سیاحت نے ٹریول فار لائیف ای انیشی ایٹیو یعنی طرز زندگی کے لئے  سفر سے متعلق پہل قدمی کا آغاز کیا ہے۔ ٹریول فار لائف کا مقصد سیاحتی وسائل کے استعمال میں سیاحوں اور سیاحتی کاروباری اداروں کے لیے متحرک اور جان بوجھ کر اقدامات کے ذریعے ملک میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

سیاحت کی وزارت ، ملک کے  مالامال ورثے اور ثقافت کے بارے میں شہریوں میں بیداری پیدا کرنے، شہریوں میں قومی فخر اور اپنائیت کا جذبہ پیدا کرنے اور شہریوں کو ملک کے اندر وسیع پیمانے پر سفر کرنے کی ترغیب دینے ،سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کرنے، مقامی معیشت کی ترقی اور مقامی سطح پر ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے ’دیکھو اپنا دیش ‘اقدام کے تحت ویبینارز کا انعقاد کر رہی ہے۔ وزارت نے اپنے علاقائی دفاتر کے ذریعے طلباء میں ملک میں تاریخ، ورثے، سیاحتی مصنوعات اور مقامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے،یوا، ٹورازم کلب،آئی ایچ ایمس ، آئی آئی ٹی ٹی ایمس کے مقامات پر اسکولوں میں کوئز پروگرام، مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کے مقابلے بھی منعقد کیے ہیں۔

سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے، ہندوستان میں سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت میں خودکاروسیلے کے تحت 100  فیصدبراہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کی اجازت  دی گئی ہے، جو قابل اطلاق ضوابط اور قوانین کے تابع ہے۔ ہوٹلوں، ریزورٹس یعنی تفریحی مقامات  اور تفریحی سہولتوں کی ترقی سمیت سیاحتی تعمیراتی منصوبوں میں  100 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت ہے۔

*******

 

 

ش ح ۔ ع م ۔ ف ر

U. No.7803



(Release ID: 1944559) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Marathi , Telugu