وزارت خزانہ
مالی سال 23-2022 میں پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے تحت 62310598 قرضوں کو منظور کیا گیا
Posted On:
31 JUL 2023 6:07PM by PIB Delhi
پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کا مقصد، نئے یا موجودہ مائیکرو یونٹ / انٹرپرائز کو 10 لاکھ روپے تک ادارہ جاتی مالیہ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے دو سالوں میں اسکیم کے تحت، قرض لینے والوں کے منظور کیے گئے قرضوں کی تعداد درج ذیل ہے:
مالی سال 2021-22
|
مالی سال 2022-23
|
5,37,95,526
|
6,23,10,598
|
آل انڈیا ڈیٹا، ریاست کے لحاظ سے اور یو ٹی کے حساب سے ضمیمہ -1 میں دیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے تحت، 10 لاکھ روپے تک کا ضمانت سے پاک ادارہ جاتی قرض، ممبرکو قرض دینے والے اداروں (ایم ایل ا ٓئیز)، یعنی شیڈولڈ کمرشل بینکس (ایس سی بیز)، غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیاں (این بی ایف سیز) اور مائیکرو فائنانس انسٹی ٹیوشنز (ایم ایف آئیز) کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں۔ کوئی بھی فرد، جو بصورت دیگر قرض لینے کا اہل ہے اور اس کے پاس چھوٹے کاروباری ادارے کے لیے کاروباری منصوبہ ہے، وہ اسکیم کے تحت، مینوفیکچرنگ، ٹریڈنگ، سروس سیکٹر میں آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے لیے اور قرض کے تین زمروں میں زراعت سے منسلک سرگرمیوں کے لیے بھی قرض حاصل کرسکتا ہے، یعنی شیشو (50000 روپے تک کے قرضے)، کشور (50000 روپے سے زیادہ اور 5 لاکھ روپے تک کے قرضے) اور ترون (5 لاکھ روپے سے زیادہ اور 10 لاکھ روپے تک کے قرضے)۔
وزیرموصوف نے کہا کہ پی ایم ایم وائی کے نفاذ سے متعلق شکایات کا ازالہ، متعلقہ بینکوں کے ساتھ مشاورت سے کیا جاتا ہے۔ سنٹرلائزڈ پبلک گریونس ریڈریس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (سی پی جی آر اے ایم ایس) پر موصول ہونے والی شکایات کو بھی، مقررہ وقتی مدت کے اندر، ازالے کے لیے متعلقہ بینکوں کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔
*****
U.No.7786
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1944516)
Visitor Counter : 106