ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مغربی گھاٹوں کے تحفظ کی اسکیمیں
Posted On:
31 JUL 2023 5:38PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی)، مغربی گھاٹوں والی ریاستوں سمیت، مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے متعدد اسکیمیں نافذ کررہی ہے۔ ان میں قومی شجرکاری پروگرام، وائلڈ لائف ہیبی ٹیٹ کی مربوط ترقی، جنگل کی آگ سے بچاؤ اور انتظام، پروجیکٹ ٹائیگر اور گرین انڈیا کے لیے قومی مشن شامل ہیں۔ کمپنسٹری فاریسٹیشن مینجمنٹ اینڈ پلاننگ اتھارٹی کے تحت، فنڈز بھی مغربی گھاٹوں میں، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
مغربی گھاٹوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے،ایم او ای ایف سی سی نے دو کمیٹیاں تشکیل دی تھیں، یعنی مغربی گھاٹ ایکولوجی ایکسپرٹ پینل (ڈبلیو جی ای ای پی)، جس کی سربراہی پروفیسر مادھو گڈگل کر رہے تھے اور ہائی لیول ورکنگ گروپ (ایچ ایل ڈبلیو جی)، جس کی سربراہی ڈاکٹر کے کستوری رنگن کر رہے تھے۔ ان کا مقصد ڈبلیو جی ای ای پی کی سفارشات کا جائزہ لینا ہے۔ ایچ ایل ڈبلیو جی کی رپورٹ کی بنیاد پر، ایم او ای ایف سی سی نے 10 مارچ 2014 کو ایک مسودہ نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں حیاتیاتی اور ثقافتی لحاظ سے متنوع علاقوں کو ماحولیاتی حساس علاقہ قرار دیا گیا، جس میں تحفظ اور حفاظت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ متعلقہ ریاستی سرکاروں کے خیالات اور خدشات پر غور کرتے ہوئے اور عوام/شراکت داروں کے خدشات اور تشویش کو دور کرتے ہوئے، مغربی گھاٹ کے ماحولیاتی حساس علاقے کے مسودے کو 6 جولائی 2022 کو پانچویں بار دوبارہ مطلع کیا گیا اور ایک کمیٹی بھی خاص طور پر تشکیل دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کو حتمی شکل دینے کے لیے، اسے ریاستی سرکاروں کے ساتھ مشاورت میں مدد کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ ڈرافٹ نوٹیفکیشن کی میعاد 30 جون 2024 تک ہے۔
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
*****
U.No.7784
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1944511)