ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

نقل مکانی کرنے والے پرندوں کا تحفظ

Posted On: 31 JUL 2023 5:39PM by PIB Delhi

وزارت نے نومبر 2018 میں ’وسطی ایشیائی فلائی وے کے ساتھ ہجرت کرنے والے پرندوں کے تحفظ کے لیے قومی ایکشن پلان‘ شروع کیا ہے۔ ایکشن پلان، مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں، ریاستی حکومت کے محکموں، محفوظ علاقوں کے منتظمین، مقامی کمیونٹیز، سول سوسائٹیز اور نجی شعبہ کے مابین تال میل اور تعاون پر زور دیتا ہے۔

اتر پردیش میں نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی آبادی میں کمی کی نشاندہی کرنے والی رپورٹ، وزارت کے پاس دستیاب نہیں ہے۔

وزارت نے، ہجرت کرنے والے پرندوں پر آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات اور ان کے لائف سائیکل میں تبدیلی، خاص طور پر اتر پردیش میں، کوئی مطالعہ نہیں کیا ہے۔ جنگلی حیات اور اس کے مسکن کا تحفظ اور تحفظ بنیادی طور پر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ وزارت، ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کی بنیاد پر تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

*****

U.No.7783

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1944476) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Telugu