وزارات ثقافت
لائبریریوں سے متعلق قومی مشن اسکیم ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مرکزی ،ریاستی اور ضلعی لائبریری کو مالی مدد فراہم کرتی ہے
Posted On:
31 JUL 2023 4:36PM by PIB Delhi
شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی نیز ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت ثقافت اپنی لائبریریوں کے قومی مشن (این ایم ایل) اسکیم کے ذریعے ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقےمرکزی ، ریاستی اور ضلعی لائبریری کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔
لائبریری اور اطلاعاتی نظام سے متعلق قومی پالیسی (این اے پی ایل آئی ایس) کا مقصد، جیسا کہ کمیٹی 1985 میں پروفیسر ڈی پی چٹوپادھیائے کی صدارت میں تشکیل دی گئی تھی،تنظیموں کو فروغ دینا اور اسے برقرار رکھنے، معلومات کی دستیابی اور استعمال اور اس کے لیے اقدامات کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی جدید ترین ترقی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موجودہ لائبریری اور انفارمیشن سسٹم اور خدمات کو متحرک اور اپ گریڈ کرنا اور لائبریری اور معلوماتی عملے کی تربیت کرنا، لائبریریوں سے متعلق قومی مشن (این ایم ایل) کو خاص طور پر نیشنل ورچوئل لائبریری آف انڈیا (این وی ایل آئی) جزو کے ذریعے نافذ کرنا ہے جس کے تحت انڈین کلچر پورٹل (آئی سی پی) تیار اور شروع کیا گیا تھا۔آئی سی پی عوامی ڈومین https://indianculture.gov.in پر دستیاب ہے۔
ملک میں لائبریری سیکٹر کی ترقی کے لیے وزارت ثقافت لائبریریوں کے قومی مشن (این ایم ایل) اسکیم کے ذریعے این ایم ایل ماڈل لائبریری کی تشکیل کے جزو کے تحت متعلقہ ریاستی اتھارٹی کی سفارش کے مطابق ہر ریاست مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایک ریاستی ،مرکزی لائبریری اور ایک ضلعی لائبریری کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔اسی طرح وزارت ثقافت کے ذریعے شناخت شدہ 6 لائبریریوں کی جدید کاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ، راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن (آر آر آر ایل ایف)، جو وزارت ثقافت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، اپنی مماثل اور غیر مماثل اسکیموں کے ذریعے عوامی لائبریریوں کو مختلف مقاصد جیسے کہ لائبریری کی عمارتوں کی تعمیر / تزئین و آرائش، فرنیچر اور آلات کے ساتھ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، جدید کاری، کتابوں اور پڑھنے کے وسائل کی خریداری، سیمینار کے انعقاد، لائبریری کے پیشہ ور افراد کی تربیت اور استعداد کار میں اضافہ، ورکشاپ، رسائی کے پروگرام، بچوں کے گوشے کے قیام، مختلف پروگرام ،متعدد سیکشنز، خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے سہولیات پیدا کرنے، بریل کارنر وغیرہ کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 7775)
(Release ID: 1944398)
Visitor Counter : 96