وزارتِ تعلیم
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں خواتین کے لیے صحتمند اور محفوظ ماحول کے لیے بنیادی سہولیات سے متعلق رہنما خطوط تیارکیے
Posted On:
31 JUL 2023 3:59PM by PIB Delhi
تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی) میں ’’خواتین اور خواتین سیل کے لیے صحتمند اورمحفوظ ماحول کے لیے بنیادی سہولیات سے متعلق رہنما خطوط (حساسیت، پالیسی کے نفاذ، نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے)‘‘ تیار کیے ہیں تاکہ تمام طلباء بالخصوص طالبات کے لیے محفوظ اور تشدد سے پاک ماحول فراہم کیاجاسکے۔ رہنما خطوط یو جی سی کی ویب سائٹ www.ugc.gov.in پر دستیاب ہیں۔
کام کی جگہوں پر خواتین کی جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور تدارک) ایکٹ، 2013 کی دفعہ 4 کے تحت تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) کو اندرونی شکایات کمیٹی (آئی سی سی) رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایکٹ کے مطابق خواتین ملازمین کے لیے کام کرنے کے محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے سے متعلق معاملے کو حساس بنانے کیلئے وقتاً فوقتاً ایڈوائزری جاری کی جاتی ہے ۔طلباء اور ملازمین سمیت تمام خواتین کی حفاظت کو بہتر بنانے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) کے کیمپس میں ان کے لیے صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے، درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:-
- یو جی سی نے یو جی سی (اعلیٰ تعلیمی اداروں میں خواتین ملازمین اور طالبات کی جنسی ہراسانی کی روک تھام، ممانعت اور ازالہ) ضوابط، 2015 کو نوٹیفائی کیا ہے، جو کہ قانونی نوعیت کے ہیں۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں پر ان ضوابط کی پابندی ضروری ہے۔ یہ ضوابط یو جی سی کی ویب سائٹ یعنی www.ugc.gov.in پر دستیاب ہیں۔
- یو جی سی نے خواتین اور جنسی ہراسانی سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے ٹول فری نمبر 1800-111-656 قائم کیا ہے۔
- اعلیٰ تعلیمی اداروں میں صنفی حساسیت کے لیے سیمینار/بیداری ورکشاپ وغیرہ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
- یو جی سی نے تمام یونیورسٹیوں/کالجوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جنسی ہراسانی کے معاملات پر سالانہ ریٹرن کا ڈیٹا جمع کریں اور ایک داخلی شکایت کمیٹی تشکیل دیں اورسکشم ویب پورٹل پر صنفی آڈٹ کی آن لائن عمل آوری کو پُر کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 7767)
(Release ID: 1944344)
Visitor Counter : 114