بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ایز میں خواتین کی شرکت

Posted On: 31 JUL 2023 4:02PM by PIB Delhi

چھوٹی  اور بہت چھوٹی  اور متوسط اور تجارت کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ خواتین میں کاروبار کی حوصلہ افزائی کے لیے، چھوٹی ،بہت چھوٹی  اور متوسط  تجارت (ایم ایس ایم ای) کی وزارت مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ وزیراعظم  کے روز گار پیدا کرنے  کا پروگرام (پی ایم ای جی پی) نافذ کرتی ہے، جو کریڈٹ سے منسلک ایک بڑا سبسڈی پروگرام ہے، جس کا مقصد روایتی کاریگروں اور دیہی/ شہری بے روزگار نوجوانوں کی مدد کرکے غیر زرعی شعبے میں مائیکرو انٹرپرائزز کے قیام کے ذریعے خود روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔  خواتین کاروباریوں کے لیے زیادہ سبسڈی دی جاتی ہے۔ مہیلا کوائر یوجنا کے تحت، وزارت کوائر انڈسٹری میں خواتین کاریگروں کے لیے وظیفہ کی تربیت فراہم کرتی ہے اور انہیں اپی ایم ای جی پی  کے فوائد سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے چھوٹے کاروباری ادارے قائم کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ برائے مائیکرو، اور اسمال انٹرپرائزز (سی جی ٹی ایم ایس ای) ضمانتی کور ضمانتی  اور/ یا فریق ثالث کی ضمانت مفت کریڈٹ سہولیات فراہم کرتا ہے، جو اہل ممبر قرض دینے والے اداروں کے ذریعے مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز کو فراہم کی جاتی ہے۔ سی جی ٹی ایم ایس ای  نے خواتین کاروباریوں کے لیے کریڈٹ کی گارنٹی کوریج کی حد 85 فیصد  تک بڑھا دی ہے۔ خواتین کاروباریوں کے لیے اضافی رعایت کے طور پر، سی جی ٹی ایم ایس ای  نے سالانہ گارنٹی فیس میں 10 فیصد  کی کمی کر دی ہے۔ پبلک پروکیورمنٹ پالیسی میں ترمیم کے ذریعے، حکومت نے لازمی قرار دیا ہے کہ تمام مرکزی وزارتیں/ محکمے اور مرکزی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کو چاہیے کہ وہ اپنی سالانہ خریداری کا کم از کم 3 فیصد خواتین کی ملکیت والے مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں سے حاصل کریں۔  وزارت  ایم ایس ایم ایز کے فروغ اور ترقی کے لیے کئی دیگر اسکیمیں بھی نافذ کرتی ہے، جن میں خواتین کی ملکیت والے  ایم ایس ایم ایز ، یعنی مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایم ایس ای – سی ڈی پی)،  ٹول رومز اور ٹیکنالوجی سینٹرز، روایتی صنعتوں کی بحالی کے لیے فنڈ کی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی)،  پروکیورمنٹ اینڈ مارکیٹنگ سپورٹ (پی ایم ایس) اسکیم، انٹرپرینیورشپ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (ای ایس ڈی پی) شامل ہیں۔

نیتی آیوگ کی طرف سے شروع کیا گیا، وومن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) حکومت اور غیر سرکاری اقدامات سمیت موجودہ یا ممکنہ کاروباری کو درکار تمام معلومات کی آخری منزل تک پہنچانے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔  ڈبلیو ای پی کا مقصد معلومات کی ہم آہنگی سے نمٹنا ہے اور خواتین کی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

خواتین سمیت تمام کاروباریوں کے لیے، اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، حکومت ہند کا ایک اہم اقدام، اٹل ٹنکرنگ لیبز، اٹل انکیوبیشن سینٹرز اور اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹرز کے ذریعے ملک کے نوجوانوں میں اختراع کو فروغ دیتا ہے۔ حکومت نے  2016 میں اسٹارٹ اپ انڈیا پہل بھی شروع کی تھی، جس کا مقصد ہندوستان کے اسٹارٹ اپ کلچر کو پروان چڑھانے کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کرنا ہے، جو ہماری اقتصادی ترقی کو مزید آگے بڑھائے گا، انٹرپرینیورشپ کو سپورٹ کرے گا اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع کے قابل بنائے گا۔ یہ، دوسری باتوں کے ساتھ، پالیسیوں اور اقدا مات ، اور فعال نیٹ ورکس کی تخلیق کے ذریعے خواتین کی کاروباری صلاحیت کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔ دیہی ترقی کی وزارت کا  دین دیال انتیودیا یوجنا  –  قومی روزی روٹی مشن اور دیہی کاروباری اسٹارٹ اپ  پروگرام کا مقصد خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ ممبران کو مائیکرو یونٹ قائم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

ملک اور آسام میں 18 ستمبر  2015 سے 30 جون   2020  اور  یکم جولائی 2020 سے 27 جولائی  2023  تک کی مدت کے دوران اُدیم آدھار پورٹل اور اُدیم رجسٹریشن پورٹل پر رجسٹرڈ خواتین کی ملکیت والے  ایم ایس ایم ایز کا فیصد ضمیمہ میں دیا گیا ہے۔

ضمیمہ

ریاست آسام  اور ملک میں  18 ستمبر 2015 سے 30  جون  2020 تک اُدیم آدھار (یو اے ایم) پورٹل پر  اور یکم جولائی 2020  سے  27 جولائی 2023  تک  اُدیم رجسٹریشن پورٹل (یو ڈی وائی اے ایم)  پر  رجسٹرڈ خواتین کی ملکیت والے مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی فیصد ۔

 

آل انڈیا

خواتین کی ملکیت والے ایم ایس ایم ایز کی فیصد

اُڈیم  (یکم جولائی  2020  تا 27 جولائی 2023)

19.43

یو اے ایم ( 18 ستمبر 2015  تا 30  جون 2020)

 

15.67

آسام

 

 

اُڈیم  (یکم جولائی  2020  تا  27 جولائی 2023)

2.14

یو اے ایم ( 18 ستمبر 2015  تا 30  جون 2020)

0.34

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-7769


(Release ID: 1944343) Visitor Counter : 108