ارضیاتی سائنس کی وزارت

موسم کی پیشگوئی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں نجی شعبے کی شراکت داری

Posted On: 27 JUL 2023 3:45PM by PIB Delhi

ارضیارتی  سائنس کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آئی ایم ڈی نے ستمبر 2021 میں گوگل ایشیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ آر اے  II خطے میں طوفان سے متعلق مشورے مشترک  کرنے اور مخصوص مقام پر  بارش کی پیشگوئی کے لیے ناو کاسٹ تکنیک کو فروغ دینے کے لئے  مفاہمت کے   ایک اقرار نامے پر دستخط کیے ہیں۔

    درجہ بالا کے علاوہ،

  • زرعی خدمات سے متعلق پیشگوئی اور وارننگ پیغامات کی ترسیل کے لیے، آئی ایم ڈی میں سرکاری اور  نجی شراکت داری   رائج ہے۔
  • مقامی رڈارز کو فروغ دینے کے لئے  محکمہ کی جانب  سے پرائیویٹ سیکٹر سے تعاون حاصل کیا  جاتا ہے۔
  • گرج چمک اور آسمانی بجلی سے متعلق موسمی  خدمات کے لیے،  محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی) کلائمیٹ ریسیلینٹ آبزروینگ سسٹم پروموشن کونسل (سی آر او پی سی) کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
  • موسمیات سے متعلق مختلف  کارروائیوں  اور خدمات کو فروغ دینے  میں تعاون فراہم کرنے کے لیے، بھارتی  اسٹارٹ اپس سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی) سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ "بیرومیٹرک پریشر سینسر اور ان سیٹ کمیونیکیشن کے ساتھ سیٹلائٹ ٹریکڈ لیگرینجیان ڈریفٹر" کو مقامی بنایا گیا ہے۔ انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز (آئی این سی او آئی ایس) ضرورت کے مطابق خریداری کرنے والا ادارہ ہے۔ آئی ایم ڈی نے بہتر درستگی کے ساتھ اپر ایئر ونڈ ڈیٹا یعنی  ہوا سے متعلق بالائی  فضائی اعداد و شمار   حاصل کرنے کے لیے پرانے آپٹیکل، اوڈولائٹ پر مبنی پائلٹ بیلون سسٹم کو جدید ترین جی پی ایس پر مبنی پائلٹ سونڈ  سسٹم کے ساتھ تبدیل کرنے کے امکان کو تلاش کیا  گیاہے۔ مذکورہ  ٹیکنالوجی میں ڈیٹا کے نقصان کو کم کرنے اور موسم کی پیشگوئی کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کی صلاحیت ہے۔ اس کے علاوہ، بہت سے مشاہداتی آلات (جیسے ڈوپلر ویدر رڈار، خودکار بارش گیج وغیرہ) جو ملک میں تیار کیے جاتے ہیں، ضرورت کی بنیاد پر حکومت کی میک ان انڈیا پالیسی کو مدد فراہم کرنے کے لیے حاصل کیے جاتے ہیں۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ش م ۔ ر ب

U. No.7755



(Release ID: 1944265) Visitor Counter : 73