ارضیاتی سائنس کی وزارت

انتہائی شدید موسمی حالات کے بڑھتے واقعات

Posted On: 27 JUL 2023 3:46PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیرجناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

2022-2018کی مدت کے دورات انتہائی شدید موسمی حالات کی تفصیلات درج ذیل ہیں :


سال

طوفانوں کی تعداد

جنوب مغربی مانسون سیزن (جون تاستمبر) کے دوران درج مقامات / اسٹیشن کی تعداد

کل

شدید طوفان

بہت زبردست بارش

انتہائی زبردست بارش

2018

7

6

2181

321

2019

8

6

3056

554

2020

5

4

1912

341

2021

5

4

1653

281

2022

5

2

1875

296

 

بہت سے دوسرے ممالک کی طرح بھارت بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے۔ انتہائی  شدید موسمی واقعات کی تعداد میں اضافے سے  اس بات کی عکاسی ہوتی  ہے جس کی وجہ سے ملک کے کئی حصے موسمیاتی  نقصاندہ اورخطرناک واقعات سے متاثر ہوتے ہیں۔بھارت کا محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) عوام کے ساتھ ساتھ  قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق  اتھارٹیز کے لیے مختلف جائزہ /پیش گوئی/انتباہ جاری کرتا رہتا ہے تاکہ موسمی حالات سے متعلق مختلف خطرات سے نمٹنے اوراس  کی شدت میں  تخفیف کے لیے تیاری کی جا سکے۔ وارننگ جاری کرنے  کےدوران ،مناسب کلر کوڈ کا استعمال متوقع شدید موسم کے اثرات کو سامنے لانے کے لیے کیا جاتا ہے اور قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق بندوبست  کے حکام کو آنے والے موسمی  آفات کے  حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں اشارہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سبز رنگ کسی انتباہ سے مطابقت نہیں رکھتا اس لیے کسی کارروائی کی ضرورت نہیں، پیلا رنگ چوکس رہنے اور تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے، نارنجی رنگ چوکنا رہنے اور کارروائی کے لیے تیار رہنے کے لیے ہے جب کہ سرخ رنگ کارروائی کرنے کے لیے اشارہ کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات ،آئی ایم ڈی نے حال ہی میں امپیکٹ بیسڈ فورکاسٹ  یعنی اثرات پرمبنی پیش گوئی (آئی بی ایف) جاری کرنا شروع کیا جس میں اس بات کی تفصیلات دی گئی ہیں کہ موسم کیسا ہوگا کے  بجائے  موسم سے کیااثرات مرتب ہوں گے۔ اس میں شدید موسمی عناصر کے سبب متوقع اثرات کی تفصیلات اور عام لوگوں کو شدیدموسمی حالات  کے  دوران کرنے اور نہ کرنے کے بارے میں رہنما خطوط شامل ہیں۔

 بھارت  کے محکمہ موسمیات -آئی ایم ڈی نے حال ہی میں ایک ویب پر مبنی آن لائن‘‘کلائمیٹ ہیزرڈ اینڈ ولنریبلٹی ایٹلس آف انڈیا’’ کو پیش کیا ہے جسے تیرہ انتہائی خطرناک موسمیاتی واقعات کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو بڑے پیمانے پر اقتصادی، انسانی اور جانوروں کے نقصانات کا سبب بنتے ہیں۔اس ایٹلس کے مطالعہ کے لئے اس ویب سائٹ پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے https://imdpune.gov.in/hazardatlas/abouthazard.html۔ موسمیاتی نقصانات اور خطرے کا ایٹلس، ریاستی حکومت کے حکام اور قدرتی آفات سے نمٹنے والی  ایجنسیوں کو موسم کے مختلف شدید واقعات سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے اور مناسب کارروائی کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ  ایٹلس ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا کرنے والا بنیادی ڈھانچہ  تیارکرنے میں بہت  کارآمد ہے۔

آئی ایم ڈی نے عوام کے استعمال کے لئے ‘امنگ ’ موبائیل ایپ کے ساتھ اپنی سات  خدمات (موجودہ موسم،  اس وقت کی پیش گوئی ، شہر کی پیشن گوئی، بارش کی معلومات، سیاحت کی پیشن گوئی، انتباہات اور طوفان) کا  آغاز کیاہے ۔ مزید برآں، آئی ایم ڈی نے موسم کی پیشن گوئی کے لیے موبائل ایپ 'موسم'، زراعت سے متعلق موسم  کے بارمیں صلاح کی تشہیر  کے لیے ‘میگھ دوت’ اور  آسمانی بجلی کے انتباہ کے لیے‘دامنی’ایپ تیار کیاہے۔ محکمہ موسمیات –آئی ایم ڈی ، این ڈی ایم اے کے  ذریعہ تیار کردہ کامن الرٹ پروٹوکول  یعنی چوکس کرنے  سے متعلق یکساں نظام (سی اے پی) کو بھی وارننگ  کی تشہیر  کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔

قدرتی آفات  کے بندوبست سے متعلق قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے اشتراک اورتال میل  کے ساتھ ،تیاری  کرنے کی غرض سے رہنما خطوط کو حتمی شکل دی گئی ہے اور انتہائی موسمی واقعات جیسے طوفان، گرمی کی لہر، گرج چمک اور بھاری بارش کے لئے  انھیں پہلے ہی کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جارہا ہے۔  محکمہ موسمیات -آئی ایم ڈی، تیاری کرنے اور  نقصانات سے ممکنہ تخفیف کے لیے پہلے سے ہی پورے ملک کو ضروری انتباہات اور مشورے جاری کرتا ہے۔

***********

(ش ح ۔ع م ۔ع آ)

U -7756



(Release ID: 1944253) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Tamil , Telugu