ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گرمی کی لہر سے ہونے والی  اموات

Posted On: 27 JUL 2023 3:46PM by PIB Delhi

ارضیاتی  سائنس کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حالیہ برسوں میں گرمی کی لہر سے ہونے والی اموات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم داخلی امور کی وزارت کے  نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے ذریعہ سال 2023 کے اعداد و شمار کو ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ عالمی سطح پر سالانہ درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کا اثر بھارت سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں گرمی کی لہر  میں اضافے سے ظاہر ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی مختلف مقامی اور وقتی پیمانے پر گرمی کی لہر سمیت شدید موسم سے متعلق  واقعات کی  پیشن گوئی اور انتباہ جاری کرتا ہے اور اسے عوام کے ساتھ ساتھ آفات کے بندوبست سے  متعلق   حکام کے ساتھ بھی مشترک کرتا ہے تاکہ  اس میں تخفیف کے مطلوبہ اقدامات کو شروع کیا جا سکے۔

ملک میں اپریل، مئی اور جون کے مہینوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ گرمی کی لہر میں  بھی اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ ایک اقدام کے طور پر آئی ایم ڈی منصوبہ بندی کے مقصد کے لیے مارچ کے آخری ہفتے میں اپریل، مئی اور جون کے مہینوں کے درجہ حرارت کے لیے موسم سے متعلق جائزہ  جاری کر رہا ہے۔ یہ جائزہ  اس مدت کے دوران گرمی کی لہر کے متوقع منظر نامے کو بھی سامنے لاتا ہے۔ موسم سے متعلق جائزے کے بعد  اگلے دو ہفتےکے لیے ہر جمعرات کو ایکسٹینڈڈ رینج آؤٹ لک جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شدید موسم کی پیش گوئی اور کلر کوڈڈ وارننگز بھی جاری کی جاتی ہے  جس میں مزید دودن کے جائزے  کے ساتھ اگلے پانچ دنوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر  ہیٹ ویو وارننگ جاری کیا جانا شامل ہے ۔

اپنائے گئے ایک  اقدام کے طور پر، آئی ایم ڈی نے این ڈی ایم اے اور مقامی صحت محکمہ کے اشتراک سے ملک کے کئی حصوں میں گرمی کی لہر  کے بارے میں پیشگی آگاہ کرنے اور ایسے مواقع کے دوران اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں مشورہ دینے کے لیے ہیٹ ایکشن پلان منصوبہ  شروع کیا ہے۔ فی الحال، ایسی  23 ریاستیں جو زیادہ درجہ حرارت کا شکار ہیں اور  جو گرمی کی لہر کے حالات کا سبب بنتی ہیں، ہیٹ ایکشن  پلان یعنی گرمی کی صورت حال سے   نمٹنے کے  منصوبے کا حصہ ہیں۔

محکمہ موسمیات   آئی ایم ڈی  نے ہیٹ انڈیکس یعنی گرمی کی لہر سے  متعلق اشاریہ  کا آغاز کیا ہے، جو زیادہ درجہ حرارت پر امس کے اثرات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اور اس طرح انسانوں کے لیے درجہ حرارت جیسا احساس فراہم کرتا ہے جسے انسانی تکلیف کے ایک  اشارے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ لوگوں کی تکلیف کم کرنے کے لیے اضافی دیکھ بھال کی خاطر رہنمائی  بھی فراہم کرتا ہے۔

گرمی کی لہر سے متعلق خدمات کے مقصد کے لیے کوئی مخصوص فنڈ مختص نہیں ہے۔ سنٹرل سیکٹر اسکیم "ایٹموسفیر اینڈ کلائمیٹ رسرچ موڈلنگ اوبزرونگ سسٹمز اینڈ سروسز ( اے سی آر او ایس ایس ) " کے تحت 2018 سے 2023 تک کی مدت کے لیے آئی ایم ڈی کی خدمات کے لیے شامل اخراجات ذیل میں دیے گئے ہیں۔

ACROSS-IMD

Year

Budget Estimates

Revised Estimates

Actual Expenditure

 

(In INR in Crore)

2018-19

186.46

185.89

175.93

2019-20

207.17

224.73

206.02

2020-21

249.22

155.20

150.35

2021-22

255.40

193.68

183.73

2022-23

216.71

216.41

211.00

 

*************

ش ح ۔ ش م ۔ ر ب

U. No.7754


(Release ID: 1944252) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Tamil