خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کل گاندھی نگر میں جی 20 امپاور سربراہ اجلاس کا افتتاح کریں گی
موضوع: خواتین کی زیر قیادت ترقی: پائیدار، جامع اور مساوی عالمی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا
Posted On:
31 JUL 2023 10:35AM by PIB Delhi
جی20 امپاور سربرا ہ اجلاس یکم اگست 2023 کو گاندھی نگر، گجرات میں مہاتما مندر میں منعقد ہونے والا ہے۔ سربراہ اجلاس کا موضوع’’خواتین کی قیادت میں ترقی: ایک پائیدار، جامع اور مساوی عالمی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا‘‘ ہے، جس میں جی20 ممالک کے مندوبین، مدعو مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے علاوہ کئی عالمی ماہرین، پالیسی ساز اور اسٹیک ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت جو جی20 اتحاد کے ساتھ خواتین کی اقتصادی ترقی میں انہیں بااختیار بنانے اور ترقی کے لئے ایک بااختیار نوڈل وزارت ہے ۔ یہ شیرپا ٹریک کے تحت نجی شعبے کی قیادت میں ایک پہل ہے جس کا مقصد جی20 ممالک میں نجی شعبے میں خواتین کی قیادت اور بااختیار بنانے کے عمل میں تیزی لانا ہے۔
جی 20 امپاور 2023 کے تحت، بھارت میں فروری اور اپریل 2023 کے مہینوں میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے فعال تعاون کے ساتھ دو بین الاقوامی سطح کی میٹنگیں منعقد کی گئی ، جن کی عکاسی امپاور کمیونیک میں ہوگی۔ سربراہ اجلاس یکم تا 2 اگست 2023 کو گاندھی نگر میں منعقد کیا جائے گا ۔ ان میٹنگوں میں جی20 امپاور کمیونیک میں موضوعاتی بات چیت اور غور و خوض نظرآئیں گے اور یہ جی20 رہنماؤں کو سفارشات کے طور پر فراہم کی جائیں گی۔
جی20 کو ہندوستانی باشندوں تک پہنچانے کے لیے، جن بھاگیداری (شہری رابطہ پروگرام) کے تحت جی 20 امپاور 2023 خواتین کی اقتصادی نمائندگی کو بااختیار بنانے اور ترقی سے متعلق وسیع موضوعات پر قومی سطح پر مختلف پروگراموں کا بھی اہتمام کر رہا ہے۔
ہندوستان کی مرکزی وزیر برائے خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود اور اقلیتی امور،محترمہ سمرتی زوبن ایرانی اس سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔ افتتاحی اجلاس میں اس سال جی 20 امپاور ایجنڈے کے تحت کلیدی نتائج کا آغاز بھی دیکھا جائے گا جس میں جی 20 ا مپاورٹیک اکویٹی ڈجیٹل جامع پلیٹ فارم ، بہترین پلے بک مشق ، کے پی آئی ڈیش بورڈ، اور جی20 امپاور کمیونیک 2023 کو اپنانا شامل ہے۔
ٹیک ایکویٹی ایک جامع پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد خواتین کو ڈیجیٹل مہارتیں اور علم فراہم کرکے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے جس کی انہیں، آج کی ٹیکنالوجی سے چلنے والی دنیا میں ترقی کرنے کےلئے ضرورت ہے۔ اسے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ 120 سے زیادہ زبانوں میں دستیاب، یہ پلیٹ فارم اب جی20 ممالک کی لڑکیوں اور خواتین کے لیے رجسٹریشن کے لیے کھلا ہے، تاکہ وہ اپنے کریئر کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ڈیجیٹل ہنر مندی اور اپ اسکلنگ کورسز شروع کر سکیں۔
اس کے علاوہ، معزز مقررین کے ایک میزبان، بشمول ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی، خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت اور آیوش، انڈیا؛ جناب اندیور پانڈے، سکریٹری، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، ہندوستان؛ محترمہ لکشمی شیام سندر، نائب صدر، عالمی بینک؛ یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ سیما بہوس افتتاحی اجلاس کو خطاب کریں گی۔
جی20 امپاور کی صدرنشین، ڈاکٹر سنگیتا ریڈی، ہندوستان کی صدارت میں بااختیار بنانے کے سفر اور حاصل ہونے والے ٹھوس نتائج کی وضاحت کریں گی۔
اس سربراہ اجلاس میں کئی اجلاس ہوں گے، جن میں سے ہر ایک خواتین کو بااختیار بنانے کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرے گا۔ سیشن، ’’تبدیلی کی رہنمائی: خواتین کی قیادت کی نئی تعریف‘‘، قیادت کے عہدوں پر خواتین کے تبدیلی کے کردار اور وہ قیادت کے اصولوں اور توقعات کو کس طرح نئے سرے سے متعین کرتی ہیں، اس پر روشنی ڈالے گا۔’’خواتین کے لیے مالی مساوات کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کا فائدہ اٹھانا‘‘ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کے مختلف اجزاء کو تیار کرنے اور نافذ کرنے میں ملک کے تجربات پر روشنی ڈالے گا۔ ’’خلاؤں کو ختم کرنا: خواتین کے لیے ٹیک ایکویٹی کا حصول‘‘ پر سیشن میں موجودہ خلا کو دور کرکے اور پُر کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔ اور خواتین کو مزید ٹیکنالوجی کے دائرے میں لائیں گے اور ٹیک ایکویٹی پلیٹ فارم کی نمائش کریں گے۔’’خاتون صنعت کار: ’’ خواتین کی زیر قیادت صنعتوں میں ان کی طاقت کااستعمال‘‘سیشن خواتین کی زیر قیادت کاروباری اداروں کو درپیش رکاوٹوں پر قابو پانے اور دقیانوسی تصورات کو توڑنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ ’’لیڈرشپ ان پلگڈ: انسپیریشنل رہنماؤں کی کہانیوں ‘‘ پرسیشن تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی با اختیار خواتین رہنماؤں کی متاثر کن کہانیاں میز پر لائے گا۔ یہ رہنما اپنے تجربات، اقدامات اور اپنی ثابت قدمی کی کہانیاں مشترک کریں گے۔
مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نےآگرہ میں امپاور انسپشن میٹنگ سے خطاب کویاد کرتے ہوئے سب کےبہتر مستقبل کو یقینی بنانےکے لئے فیصلہ سازی میں خواتین کو مرکز میں رکھنےکی اہمیت پر زور دیا۔
یہ تقریب ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران بااختیار ایجنڈے کے تحت منعقد ہونے والی بین الاقوامی مصروفیات اور بات چیت کی کثرت کا اختتام کرے گی جس میں ٹھوس نتائج کے اعلان، صنفی مساوات کے حصول میں نجی شعبے کے تعاون کو مضبوط کرنے کا عہد اور نجی شعبے کے رہنماؤں اور حکومت کے لیے اہم سفارشات، جی 20 کے رہنماؤں پر غور، شامل ہیں۔
دورہ کرنے والے مندوبین کے لیے ریاست گجرات میں متحرک ثقافت، کھانوں اور سیاحتی مقامات کا تجربہ کرنے کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
یہ سربراہ اجلاس 2 اگست 2023 کو خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق جی20 وزارتی کانفرنس سے عین قبل اختتام پذیر ہوگا۔
جی20 امپاورسربراہ اجلاس ایک تاریخی واقعہ ہے جو عالمی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں خواتین کے اہم کردار کی نشاندہی کرتا ہے اور ایک زیادہ جامع اور مساوی دنیا کی تشکیل میں مدد کرے گا۔
*******
ش ح ۔ ش ت ۔ ف ر
U. No.7751
(Release ID: 1944240)
Visitor Counter : 132