صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے این آئی ایچ ایف ڈبلیو ، دہلی میں  ایمس کی سنٹرل انسٹی ٹیوٹ باڈی  اور چنتن شیور کی ساتویں میٹنگ کی صدارت  کی


چنتن شیویر اعلیٰ افسران اور ماہرین کے ساتھ  تبادلہ خیال  کا  پلیٹ فارم  فراہم کرتا ہے جو ایمس جیسے اہم اداروں میں کام کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا: ڈاکٹر مانڈویہ

’’وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت  ملک کے عوام کو کفایتی اور اور قابل رسائی صحت کی سہولیات  فراہم کرانے کے لیے پرعزم ہے‘‘

’’ ایک ڈاکٹر کے لئے مریض کا علاج کرنا ہے کامیابی کا پیمانہ ہے ۔ لوگ انہیں کیسے سمجھتے ہیں اور  سماج میں  ان کا  رول  کیا ہے ،  بالآخر یہی کامیابی کی  قدر ہے‘‘

ایمس  کے سبھی نمائندوں کو اگلی نسل کے لئے ترقی اور کامیابی  کی وراثت تیار کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی

Posted On: 29 JUL 2023 8:57PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج یہاں صحت اور خاندانی بہبود کے قومی ادارے میں ایمس کی سینٹرل انسٹی ٹیوٹ باڈی (سی آئی بی) اور چنتن شیور کی ساتویں میٹنگ سے خطاب کیا۔ ان کے ساتھ صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، رکن پارلیمان جناب منوج تیواری، رکن پارلیمان  جناب رمیش بھیدوڑی اور نتی آیوگ کے  رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال  بھی شامل ہوئے ۔ اس موقع پر صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن، آیوش وزارت کے سکریٹری  جناب راجیش کوٹیچا، ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اتل گوئل اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے افسر بکارخاص جناب سدھانش پنت بھی  موجود  تھے۔ سی آئی بی   مالی،  بنیادی ڈھانچہ ،  خالی اسامیوں کی بھرتی،پالیسیوں کے نفاذ، چیلنجوں اور خریداریوں کے لیے سبھی ایمس کا فیصلہ کرنے  والا اعلیٰ  ادارہ ہے۔ آج کی سی آئی بی میٹنگ کا ایجنڈا پچھلی سی آئی بی  میٹنگز میں کیے گئے فیصلوں کی تعمیل کا جائزہ لینا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BRSI.jpg

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، صحت کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’چنتن شیور نے اعلیٰ  افسران  اور ماہرین کے ساتھ  تبادلہ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، جو  ایمس جیسے  اہم  طبی اداروں  میں  کام کاج کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا،’’وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار  ملک کے عوام کو سستی اور قابل رسائی  سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس چنتن شیویر کے  توسط سے  ہم ایمس میں سہولیات کو  توسیع دینے اورنظام  کو مضبوط کرنے  کے اہل ہوں گے۔‘‘

ڈاکٹر مانڈویہ نے 6ویں سی آئی بی میٹنگ کے بعد سے کی گئی کارروائیوں کی تعریف کی، اور سبھی ایمس  اداروں کو دنیا کا بہترین ادارہ بنانے کے وژن کو پورا کرنے کی سمت نئے  آئیڈیاز ، تصورات، اختراعی خیالات اور تجاویز  کو شامل کرنے کے لیے  سبھی کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیرموصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ چنتن شیور اجتماعی اور منظم طریقے سے اہم  امور پر توجہ مرکوز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ ’’ایک ڈاکٹر کے لیے، علاج کامیابی کا  واحد  پیرامیٹر ہے۔ لوگ انہیں کیسے سمجھتے ہیں اور سماج میں ان کا رول کیا ہے، بالٓاخر کامیابی کی یہی  قدر ہے‘‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کا  ہر باشندہ ایمس کو ملک میں ہیلتھ سائنس کے سب سے اعلیٰ ادارے کے  طور پر دیکھتا ہے اور سبھی معززشخصیات یہ یقینی بنانے کی درخواست کی کہ  کہ یہ عزت و وقار قائم رہے۔ انہوں نے ایمس کے سبھی نمائندوں سے  اگلی نسل کے لیے ترقی اور کامیابی کی  وراثت چھوڑنے کی درخواست کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035P0X.jpg

پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے نمائندوں ، خاص طور پر ایمس  کے نمائندوں سے  ملک ،  ان کے مریضوں  اور ان کے اداروں کے اجتماعی مفاد میں کام کرنے کی درخواست کی  تاکہ وہ ایمس کے برانڈ کو نئی بلندیوں پر  لے جا سکیں۔

ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ سی آئی بی کی میٹنگوں کے ذریعے کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں، جو ادارے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہیں۔  انہوں نے ایمس میں طلباء کی  بہبود کی اہمیت کو نمایاں کیا اور ایمس کے نمائندوں  سے ان کے تناؤ اور کام کے بوجھ پر قابو پانے کی درخواست کی۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے  خاندان کو مشورہ دینے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

جناب  رمیش بھیدوڑی نے نہ صرف  نئے خیالات کو سامنے لانے میں بلکہ صحت مند مسابقت کے جذبے سے ایک دوسرے کو اپنے کام میں بہتری لانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے میں چنتن شیور کی اہمیت پر توجہ دی۔

جناب منوج تیواری نے امید ظاہر کی کہ چنتن شیور میں ہوئے  تفصیلی تبادلہ خیال سے ایمس کوعالمی سطح پر بہترین ادارہ بنانے میں کافی مدد ملے گی۔  انہوں نے ہندوستان میں صحت کی خدمات کے بنیادی ڈھانچے میں ہورہی اصلاحات کی بھی  تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YP63.jpg

شرکاء نے غوروخوض کے اس اجلاس میں انہیں مدعو کرنے  اور ایمس کے معیار میں بہتری لانے کے لئے  اپنے تصورات،  خیالات اور تجاویز  کو مشترک کرنے  کا موقع فراہم کرنے پر مرکزی وزیر صحت کا شکریہ اد اکیا۔ کانکلیو  میں شرکا نے مختلف ایجنڈوں پر غوروخوض کیا  اور پہلے چنتن شیور کی سفارشات کی تعمیل اور  سبھی نئے ایمس کے کام کاج پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔  پردھان منتری سواستھیا سُرکشایوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت  ان میں سبھی ایمس کو عالمی معیار کے بہترین مراکز کی شکل میں فروغ دینے کے لئے ایک روڈمیپ تیار کرنا،  اسٹینڈنگ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے فیکلٹی  سلیکشن کے لیے اصلاح، نئے ایمس میں علیحدہ تعلیمی شعبے کی تعمیر ، اور سبھی نئے ایمس کے لئے کامن  بھتے پر  سیشن شامل تھے۔

اس پروگرام  میں وزارت صحت کے اے ایس اور ایف اے جناب جے دیپ کمار مشرا ، وزارت صحت کی اے ایس محترمہ ہیکالی زیمومی،  وزارت صحت کی جوائنٹ سکریٹری انکیتا مشرا بندیلا،  ایمس، نئی دہلی کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم سرینواس کے ساتھ ہی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ایمس کے کئی سینئر افسران موجود رہے۔

************

ش ح ۔  ف ا    ۔ م   ص   

 (U:7729)


(Release ID: 1944126) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu