الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے سیمی کون انڈیا فیوچر ڈیزائن ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت سیمی کون انڈیا 2023 کانفرنس کے دوران، سیمی کنڈکٹر ڈیزائن تیار کرنے والے 2 اسٹارٹ اپ اداروں / ایم ایس ایم ای اکائیوں کو تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا

Posted On: 29 JUL 2023 2:52PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور آئی ٹی  کی وزارت(ایم ای آئی ٹی) نے آج گاندھی نگر میں سیمی کون انڈیا 2023 کے دوسرے ایڈیشن کے دوران، سیمی کون انڈیا فیوچر ڈیزائن ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کرنے والے دو مزید اسٹارٹ اپ اداروں / ایم ایس ایم ای اکائیوں کا اعلان کیا ہے۔

ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت حمایت کے لیے منتخب کیے گئے دو اسٹارٹ اپ / ایم ایس ایم ہیں:

1۔ اہیسا ڈجیٹل اننوویشنز اور

2۔ کالیگو ٹکنالوجیز

اہیسا ڈجیٹل اننوویشن پرائیویٹ لمیٹڈ (اہیسا) چنئی، بھارت کا فیب لیس سیمی کنڈکٹر اسٹارٹ اپ ہے جو ٹیلی کام، نیٹ ورکنگ اور سائبر سلامتی شعبے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اہیسا کے بانیوں کے پاس سلی کان سے سسٹم تک ازحد کامیاب جدید ترین تکنالوجی حل تیار کرنے کا چار دہائیوں سے زائد کا تجربہ ہے۔ اہیسا نے نیٹ ورکنگ ایس او سی (سسٹم آن چپ) کی اہیسا وِہان سیریز کو ترقی دینے کی تجویز پیش کی ہے جو مکمل طور پر بھارت میں ڈیزائن اور تیار کی گئی ہے۔ اہیسا وِہان کا پہلا اڈیشن ڈجیٹل انڈیا آر آئی ایس سی-وی پروسیسر (ڈی آئی آر-وی) کے تحت تیار کردہ آر آئی ایس سی – وی ڈھانچے پر مبنی سی-ڈیک  کے ویگا پروسیسر کو ر پر مبنی ہے۔ اہیسا بھارتی نیٹ ورک اور ٹیلی کام مینوفیکچرر حضرات کے لیے او ایس، ڈرائیور، ٹول چین اور ایپلی کیشن کے ساتھ اہیسا وِہان پر مبنی جی پی او این/ ای پی او این او این ٹی ریفرینس پلیٹ فارم (اہیسا شیش ناگ) جاری کرے گا۔

کالیگو ٹکنالوجیز بنگلورو، بھارت میں قائم فیب لیس سیمی کنڈکٹر اسٹارٹ اپ ہے جو عالمی کمپنیوں کو ایچ پی سی، بگ ڈاٹا اور اے آئی/ایم ایل سیگمنٹ میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر ایچ پی سی/ اے آئی ایپلی کیشنوں کے لیے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر ایکسلیریشن تکنیکات کا استعمال کرکے کمپیوٹنگ مظاہرے کو بہتر بنانے پر مرتکز ہے۔ کالیگور رفتار میں اضافہ کرنے والی تکنالوجی تیار کر رہا ہے جو ایک نئے نمبر سسٹم – پی او ایس آئی ٹی کا استعمال کرکے حساب کتاب میں اہل ہو، جو ایچ پی سی/اے آئی ورک لوڈ چلانے والے ہوسٹ سروَر کے لیے ایک ایڈ آن ہوگا۔ پی او ایس آئی ٹی ایک کایہ پلٹ تکناجی اختراع ہے جس میں کمپیوٹنگ کے لیے نئے معیار طے کرنے کی اہلیت ہے۔ کالی گوٹیک نے اس کو پروسیسر کے ساتھ ایک ملٹی کور آر آئی ایس سی وی پروسیسر کو مربطو کرنے کی تجویز رکھی ہے، جس سے ایک ازحد طاقتور اور کمپیوٹیشنل طور پر بالکل ٹھیک سی پی یو-تنگا (یونم پر مبنی آئندہ نسل کی ریاضی کے لیے تکنالوجی)سلی کان کی تیاری ہوگی۔ یہ سلی کان پی سی ایل ای – پر مبنی ایکسلریٹر کارڈ – یو ٹی ٹی یو این جی اے کو پاور فراہم کرے گا۔ اس حل کو ایچ پی سی/ اے آئی ایپلی کیشن کو چلانے کے لیے کسی بھی سورس لیول پر  ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈی ایل آئی اسکیم کا ہدف پانچ برسوں کی مدت میں مربوط سرکٹ (آئی سی)، چپ سیٹ، سسٹم آن چپس (ایس او سی)، سسٹم اور آئی پی کور اور ڈیزائن سے مربوط سیمی کنڈکٹر کے لیے سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کی ترقی اور استعمال کے مختلف مراحل میں مالی ترغیب کے ساتھ ساتھ ڈیزائن بنیادی ڈھانچے کو حمایت فراہم کرنا ہے۔ ڈی ایل آئی اسکیم سی۔ ڈیک کے ذریعہ نافذ کی جاتی ہے۔ ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت، حمایت یافتہ کمپنیوں کو چپ ڈیزائن اور تیاری سے متعلق خدمات کے لیے وَن اسٹاپ سینٹر کے طور پر سی ۔ ڈیک میں چپ اِن مرکز قائم کیا گیا ہے۔ پانچ (05) اسٹارٹ اپ/ ایم ایس ایم ای کو پہلے ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت مدد کے لیے ایم ای آئی ٹی وائی کے ذریعہ منظوری دی گئی تھی اور اس سال کے آغاز میں بنگلورو (فروری) اور دہلی (مئی) میں منعقدہ دوسرے اور تیسرے ڈی ایل آئی روڈ شو کے دوران ا س کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اعلان کے ساتھ، ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 7 اسٹارٹ اپ ادارے آٹو موٹیو، موبیلٹی اور کمپیوٹنگ شعبوں کے لیے چپ اور آئی پی کور بنانے پر کام کریں گے۔

ڈی ایل آئی اسکیم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہِ کرم https://chips-dli.gov.in/ پر جائیں۔

اہیسا اور کیلیگو کے بارے میں مزید معلومات https://www.aheesa.com اور https://calligotech.com پر دستیاب ہے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7716



(Release ID: 1944007) Visitor Counter : 113