جل شکتی وزارت
گوبردھن پہل نے ہندوستان کے بایوگیس سیکٹر میں اچھے نتائج اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی شروع کردی
گوبردھن کے مربوط رجسٹریشن پورٹل سے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سی بی جی/ بائیو گیس آپریٹروں/ سرمایہ کاروں میں جوش و خروش
صرف 60 دنوں میں، 100 سے زائد زیر تعمیر کمپریسڈ بایو گیس پلانٹس پورٹل پر رجسٹرڈ
ملک کے 450 اضلاع میں پھیلے 1200 سے زیادہ بایو گیس پلانٹس اب تک پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں
Posted On:
29 JUL 2023 1:51PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت کے گوبردھن پہل نے، جس کا مقصد "پوری حکومت" کا نقطہ نظر استعمال کرتے ہوئے "ویسٹ ٹو ویلتھ " کو تبدیل کرنا ہے، متعدد پالیسیوں کے ذریعہ کمپریسڈ بایوگیس (سی بی جی)/ بایو گیس کے لیے متعدد پالیسی سازوں اور پرکشش فوائد کے ذریعہ ماحولیاتی نظام تشکیل دے کر سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور اچھے نتائج حاصل کرنا شروع کر دیے ہیں۔ گوبردھن کے لیے مربوط رجسٹریشن پورٹل، ایک نوڈل کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ برائے پینے کاپانی اور صفائی ستھرائی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے، اور مرکزی وزیر برائے جل شکتی، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے یکم جون 2023 کو اس کا آغاز کیا۔ اس پورٹل سے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سی بی جی/بایو گیس آپریٹروں/سرمایہ کار وں میں قابل ستائش جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ یہ پورٹل پورے ملک میں بایوگیس/کمپریسڈ بایو گیس(سی بی جی)پلانٹ شروع کرنے کے لیے فعال/ زیر تعمیر/ ابھی تک رجسٹریشن کے عمل کوآسان بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔
گوبردھن پہل نے بایو گیس/سی بی جی سیکٹر کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کیا ہے جیسا کہ اس کےآغاز کے فوراً بعد پورٹل پر 100 سے زیادہ زیر تعمیر سی بی جی پلانٹس کے رجسٹریشن سے ظاہر ہوتا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سی بی جی/بایو گیس کی صنعت نے پھلنا پھولنا شروع کر دیا ہے اور یہ ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے پورٹ فولیو کے توانائی کے مرکب میں زبردست کردار ادا کرے گی۔ حکومت ہند اپنی پالیسیوں کے ذریعہ صنعت کی ترقی اور کامیابی کے لیے اور بایوگیس/سی بی جی سیکٹر کو قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ایک صف اول کے طور پر قائم کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔
صرف 60 دنوں کے قلیل عرصے میں، 1200 سے زائد پلانٹس بشمول 320 سی بی جی پلانٹ اور 892 بایوگیس پلانٹ، ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے، 450 اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے پورٹل پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ پورٹل پر رجسٹرڈ 52 کمیشنڈ سی بی جی پلانٹس300 ٹی پی ڈی سے زیادہ سی بی جی اور 2000 ٹی پی ڈی سے زیادہ فرمنٹڈ آرگینک کھاد (ایف او ایم) کا پیدا کرنے کے لیے 6600 ٹن یومیہ (ٹی پی ڈی) سے زیادہ نامیاتی/زرعی باقیات کو پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
رجسٹریشن کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا اندازہ ہے کیونکہ اس میں ایک پروان چڑھانے والے سی بی جی/بایوگیس ماحولیاتی نظام کی تشکیل جیسے کہ 5000 روپے کی مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنس(ایم ڈی اے)کے لیے ایک اسکیم تیار کرنا، نامیاتی کھاد کے فروغ کے لیے 1500/ٹن (گوبردھن پلانٹس کی شریک پروڈکٹ)، ایف او ایم/ مائع ایف او ایم کی مارکیٹنگ کو آسان بنانے کے لیے فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر میں ترمیم، دوہرے ٹیکس کو روکنے کے لیے سی بی جی کے ساتھ ملاوٹ شدہ سی این جی کو سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ، سی بی جی کی شمولیت کے دوطرفہ/کوآپریٹو اپروچ وغیرہ کے تحت کاربن کریڈٹ کی تجارت کے لیے سرگرمیوں کی فہرست میں حکومت ہند کی از سرنو وابستگی پر زور دیا گیا ہے ۔
سی بی جی / بایو گیس آپریٹروں /سرمایہ کاروں نے گوباردھن کے تحت مختلف اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔ آنے والی پالیسیوں جیسا کہ بایو ماس ایگریگیشن کے لیے مالی معاونت، سی بی جی پلانٹس سے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن گرڈ تک پائپ لائن کنیکٹوٹی وغیرہ کا تصور ویلیو چین کے اسٹیک ہولڈروں کے لیے زیادہ سے زیادہ بیداری اور شراکت پیدا کرنے کے لیے ہے۔
گوبردھن پہل نامیاتی/بایوڈگریڈیبل کچرے کے سائنسی انتظام کے مقصد سے شروع کی گئی ہے جبکہ اس کا مقصد دیہی گھرانوں کو وسائل اور مالی فوائد بھی فراہم کرنا ہے۔ یہ پہل حکومت ہند، ریاستی حکومتوں، نجی شراکت داروں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کی دلچسپی اور کوششوں کا مجموعہ ہے۔
سی بی جی پلانٹ، میسرز گوردھناتھ جی انرجی ایل ایل پی، کھیڑا، گجرات
سی بی جی پلانٹ، مہندرا ویسٹ ٹو انرجی سلوشنز لمیٹڈ، تروپتی، آندھرا پردیش
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
7713
(Release ID: 1943932)
Visitor Counter : 121