قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کمزور طبقات کے لئے بہ آسانی  انصاف

Posted On: 28 JUL 2023 5:14PM by PIB Delhi

حکومت اس بات کی پوری کوشش کررہی ہے کہ درج فہرست ذاتوں درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقوں اور سماج کے دیگر کمزور طبقوں کے لئے انصاف کی رسائی کو آسان بنایا جاسکے۔ نیشنل لیگل سروس اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) کا قیام یگل سروسز اتھاریٹیز (ایل ایس اے) کے تحت 1987 میں کیا گیا ہے۔ تاکہ سماج کے کمزور طبقات کو مفت اور عمدہ قانونی خدمات فراہم کی جاسکیں اور اس میں ایکٹ کے سیکشن بارہ کے مستفدین بھی شامل ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ سماج کے کسی بھی طبقے کو انصاف کے حصول  سے محرومی نہ ملے اور محض اقتصادی وجوہات یا کسی معذوری کی وجہ سے وہ انصاف حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائیں ، اس کے علاوہ لوک عدالتیں لگائی جائیں  تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ قانونی نظام مساوانہ مواقع کی بنیاد پر انصاف کو یقینی بنائے۔

اس مقصد کے لئے تعلقہ کی سطح سے سپریم کورٹ تک قانونی خدمات کے ادارے قائم کئے گئے ہیں۔ لیگل سروسز اتھاریٹیز کے تحت ہونے والے کاموں اور پروگراموں میں قانونی مدد اور صلاح ، قانونی بیداری کے پروگرام ، قانونی خدمات، تفویض اختیارات کیمپ، لیگل سروسز کلنک، قانونی خواندگی کلب، لوک عدالت اور متاثرین معاوضہ اسکیم پر عملدرآمد شامل ہیں۔

بروقت اور مساوانہ انصاف تک رسائی ممکن بنانے کے لئے نیشنل لیگل سروسز اتھاریٹیز (این اے ایل ایس اے) نے اینڈ رائڈ اور آئی او ایس پر لیگل سروسز موبائل ایپ لانچ کیا ہے  تاکہ عام لوگوں کو قانونی امداد تک رسائی دی جاسکے۔

اس کے علاوہ انصاف تک رسائی کی ایک اور اسکیم "ہندوستان میں انصاف تک عام رسائی کے لئے اختراعی حل" حکومت ہند کے ذریعہ لاگو کی گئی ہے جس کا مقصد ہندوستان بھر میں ٹیلی لا کے ذریعہ قانونی صلاح دے کر قانونی چارہ جوئی سے قبل کی صلاح دینے کے طریقہ کار کو مستحکم کرنا اور ہندوستان بھر میں عوام کو قانونی خواندگی اور قانونی بیداری پروگراموں کے ذریعہ انصاف اور قانون کے تئیں بیدار کرنا ہے۔ اس  اسکیم کے تحت معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کے لوگوں کے لئے مقامی زبان اور بولیوں میں آئی ایف سی متن اور مواد فراہم کرنا ہے ، جس میں اطلاعات ، تعلیم اور کمیونکیشن شامل ہے، تاکہ کمزور طبقوں کے لوگ قانون تک بہ آسانی رسائی حاصل کرسکیں۔ اسکیم کے تحت یہ تمام خدمات درج فہرست ذاتوں / قبائلی، دیگر پسماندہ طبقات اور اقتصادی اعتبار سے کمزور دیگر طبقات کو مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ جانکاری قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری  جواب میں دی۔

******

U.No:7684

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1943803) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Punjabi , Tamil