وزارت خزانہ

ایشین ترقیاتی بینک اور ہندوستان نے بہار میں ریاستی شاہراہوں کی جدید کاری کیلئے 295 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے

Posted On: 27 JUL 2023 6:12PM by PIB Delhi

ایشین ترقیاتی بینک اور حکومت ہند نے آج بہار میں کلائمیٹ اور آفات  کے لچکدار ڈیزائن اور سڑک کے تحفظ کے اقدامات کے ساتھ تقریباً 265 کلو میٹر ریاستی شاہراہوں کی جدیدکاری کیلئے  295 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے ہیں۔

بہار میں سڑکوں کے پروجیکٹوں میں کنیکٹیویٹی اور پائیداری بڑھانے کیلئے سمجھوتے پر دستخط کرنے والوں میں جو فریق شامل ہیں ان میں حکومت کی جانب سے معاشی اُمور کے محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری جناب وُملُن منگ  وُلنم اور ایشیائی ایشین ترقیاتی بینک کی جانب سے ہندوستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جناب تاکیو کونی شی  شامل ہیں۔

یہ پروجیکٹ  تمام ریاستی شاہراہوں کو معیاری دو لین والی چوڑائی کو اپ گریڈ کرنے اور سڑک کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے حکومت بہار کے پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔ بہتر سڑکیں بہار کے کچھ غریب ترین دیہی ضلعوں میں کنیکٹیویٹی میں اضافہ کریں گی اور لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے صحت اور تعلیم کی سہولیات کے ساتھ ساتھ  بازار تک رسائی کو فروغ دیں گی۔

جناب  کونی شی نے بتایا کہ سڑکوں کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ ایشین ترقیاتی بینک پروجیکٹ  ریاستی سڑک ایجنسی کے مینجمنٹ اور نفاذ کی صلاحیت کو  بڑھانے کیلئے پہلے  کی کوششوں  پر  استوار ہے اور یہ پروجیکٹ منصوبہ بندی، سڑک کے تحفظ اور پائیداری کے نظام کو مضبوط کریگا۔

ریاستی سڑک ایجنسی، بہار اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کو مستحکم بنانے کے اقدامات میں ایک سڑک اثاثے مینجمنٹ نظام کو فروغ دیناشامل ہوگا جس میں بہار سڑک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں تحقیقی لیباریٹریوں کاقیام،آب وہوا میں تبدیلی اور آفات کے خطرات کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔ اس سے میٹریلس نیز دوبارہ قابل استعمال اور پائیدار میٹریل کی تحقیق ممکن ہوسکے گی۔ اس کے علاوہ آب وہوا میں تبدیلی کے اثرات  کم ہوسکیں گے ۔ اس کے علاوہ بھیڑ بھاڑ کے بندوبست پر مطالعات کااہتمام کیا جاسکے گا اور آب و ہوا کی موافقت کے ساتھ ساتھ  سڑک کی حفاظت کے اقدام میں صنف کی شمولیت والے طور طریقوں کے لیے رہنما خطوط تیار کیے جاسکیں گے۔

یہ پروجیکٹ تعمیری کاموں  خاتون مزدوروں کو روزگار فراہم کرکے خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی بھی کریگا ۔ سڑک تحفظ ، صحت ، صفائی ستھرائی اور ہراساں کیے جانے سےمتعلق  بیداری کے ساتھ ساتھ ذریعہ معاش میں تربیت کی پیشکش پروجیکٹ علاقوں میں رہنے والی کمیونیٹیز کی خواتین کو پیش کی جائیں گی۔

2008 کے بعد سے ایشیائی ترقیاتی بینک  نے تقریباً 1696 کلومیٹر ریاستی شاہراہوں کی جدیدکاری اور دریائے گنگا پر ایک نئے پل کی تعمیر کیلئے بہار کی ریاست کو 1.63 ارب ڈالر کے پانچ قرضے فراہم کیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا۔ع ن

(U: 7661)



(Release ID: 1943644) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Telugu