وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

یوروپی یونین کے وفد اور مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے ماہی گیری کے شعبے سے متعلق مختلف دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 28 JUL 2023 12:07PM by PIB Delhi

ماحولیات، سمندر اور ماہی پروری کے یوروپی کمشنر جناب مسٹر ورجنیجس سنکیویسیئس کی قیادت میں یوروپی یونین کے ایک وفد نے کل نئی دہلی میں حکومت ہند کے ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ماہی گیری اور آبی زراعت سے متعلق متعدد دوفریقی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AKQN.jpg

یوروپی یونین کی درخواست پر، دونوں فریقوں نے اہم معاملات جیسے کہ پورٹ اسٹیٹ میجر ایگریمنٹ، ڈبلیو ٹی او میں فشریز سبسڈی کے مسائل، انڈین اوشین ٹونا کمیشن (آئی او ٹی سی)،’اوشین اینڈ فشریز ڈائیلاگ‘، آئی یو یو ماہی گیری اور مارکیٹ تک رسائی جیسے اہم معاملات میں ماہی پروری پر مجوزہ مشترکہ ورکنگ گروپ کے فریم ورک کے اندر دو طرفہ مشغولیت پر اتفاق کیا۔

ہندوستانی فریق نے یورپی یونین کی بارڈر انسپیکشن پوسٹ پر ہندوستانی فارم شدہ جھینگوں(شرمپ) کے معائنے کے لئے نمونے لینے کی فریکوئنسی کو کم کرنے سے متعلق معاملات پر یوروپی یونین کی توجہ مبذول کرائی۔ اس کا مقصد اسے50 فیصد کی موجودہ سطح سے 10 فیصد کی پچھلی سطح تک لے جانا،غیر فہرست بند  ماہی گیری کے اداروں کو دوبارہ فہرست بند کرنا اورنئے فہرست بند ماہی گیری کے اداروں کو آبی زراعت سے حاصل جھینگے برآمد کرنے کی اجازت دینا ہے۔

مزید برآں، یوروپی یونین کی طرف سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ وہ ہند پیسیفک اوشینز انیشیٹو(آئی پی او آئی)کے کسی بھی ستون میں شامل ہونے کے لیے مئی2021 میں ہندوستان-یوروپی یونین کے رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس کے دوران یوروپی یونین اور اس کے رکن ممالک کو دی گئی دعوت کا فالو اَپ کریں۔

وزیرمملکت برائے ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری اور اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن، سیکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لکھی اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ ماہی پروری کے دیگر سینئر افسران، وزارت  خارجہ اور ایکسپورٹ انسپیکشن کونسل آف انڈیا  کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F6QP.jpg

************

ش ح۔ م م۔ن ع

(U: 7658)



(Release ID: 1943545) Visitor Counter : 96