نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے کارپوریٹ تنظیمیں مالی مدد فراہم کر کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت كے نیشنل اسپورٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے ساتھ تعاون کے لیے آگے آئی ہیں: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 27 JUL 2023 5:29PM by PIB Delhi

مخصوص کھیلوں اور تربیتی مراکز کو اپنانے كی کارپوریٹ سیکٹر کو ترغیب دینے کے لیے حکومت کی طرف سے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نیشنل اسپورٹس ڈویلپمنٹ فنڈ (این ایس ڈی ایف) کے تحت حکومت کارپوریٹ اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کر رہی ہے۔ ان سے درخواست کی جا رہی کہ وہ این ایس ڈی ایف كے ساتھ تعاون كریں اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے فعال شراکت دار بنیں۔ نتیجے کے طور پر بہت سی کارپوریٹ تنظیمیں نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت كے نیشنل اسپورٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے ساتھ تعاون كرنے کے لیے آگے آئی ہیں۔ ان تنظیموں نے ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے مالی مدد فراہم کرنے كی صورت میں یہ قدم اٹھایا ہے۔

ان میں سے کچھ نمایاں تنظیمیں یہ ہیں: نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن لمیٹڈ (این ٹی پی سی)؛ رورل الیکٹریفیکیشن کارپوریشن لمیٹڈ (آر ای سی)؛ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)؛ انڈیا انفراسٹرکچر فائنانس کمپنی لمیٹڈ (آئی آئی ایف سی ایل)؛ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل)؛ جنرل انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (جی آئی سی)؛ بھارت ڈائنامک لمیٹڈ (بی ڈی ایل) وغیرہ۔

سركاری زمرے كے ادارے یا پرائیویٹ کمپنیاں اپنی اپنی پالیسیوں/ ترجیحات کے مطابق سرگرمیوں کے لیے سی ایس آر تعاون/ عطیہ جاری کرتی ہیں۔

علاوہ ازیں کول انڈیا لمیٹڈ، انڈیا انفراسٹرکچر فائنانس کمپنی لمیٹڈ (آئی آئی ایف سی ایل)، اسپائس جیٹ، ڈی سی ایم شریرام، این ایس ڈی ایف جیسے كارپوریٹ اداروں كو کونسل میں نمائندگی حاصل ہے۔

سی ایس آر فنڈنگ کے حوالے سے کارپوریٹ امور کی وزارت کی طرف سے تفصیلی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور کھیل كو کمپنیز ایکٹ مجریہ 2013 کےساتویں  شیڈول میں شامل كیا گیا ہے۔ شیڈول کا ساتوں آئٹم دیہی کھیلوں، قومی سطح پر تسلیم شدہ کھیلوں، پیرا اولمپک کھیلوں اور اولمپک کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے تربیت فراہم کرتا ہے۔

این ایس ڈی ایف کے رہنما خطوط  كے مطابق تجویز کرتے ہیں کہ یہ ادارہ ان قانونی اداروں سے تعاون قبول کرے گا جو پارلیمنٹ یا ریاستی مقننہ کے ایکٹ  یا پھر اقوام متحدہ اور اس سے وابستہ ادارے، دیگر بین الاقوامی تنظیموں، نجی اور سرکاری کارپوریٹ سیکٹر، ٹرسٹ، سوسائٹیز اور افراد کے تحت بنائے گئے ہیں۔ کسی فرد یا تنظیم سے رقم کی منظوری یا دوسری صورت میں کونسل کا فیصلہ حتمی ہو گا۔ این ایس ڈی ایف كے ساتھ تمام اشتراكات میں انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 80 جی  کی شق (اے) کی ذیلی دفعہ (2) (سوئم) کے مطابق  ٹیكس كی صد فی صد چھوٹ ہے۔

سی ایس آر پہل کے تحت، درج ذیل تنظیموں نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے تحت مخصوص کھیلوں میں تربیت فراہم کرنے کے مقاصد کے لیے ایک خود مختار تنظیم ہے:

گلین مارک ایکواٹک فاؤنڈیشن (جی اے ایف)، تیراکی کے لیے ترویندرم؛ ڈاکٹر ایس پی ایم ایس پی سی، نئی دہلی؛ اولمپک گولڈ کویسٹ (او جی كیو)، اندرا گاندھی اسٹیڈیم، نئی دہلی برائے سائیکلنگ؛ انسپائر انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس (آئی آئی ایس)، حصار برائے ایتھلیٹکس، باکسنگ اور ریسلنگ؛ سمپلی اسپورٹس فاؤنڈیشن (ایس ایس ایف)، بنگلور برائے اسپورٹس سائنس پروگرام اور کھلاڑیوں کے کچن اور فٹنس ایکو سسٹم کے ڈیزائن میں تعاون۔

ملک کے کھیلوں کے سامان کی تیاری میں آتم نر بھر بھارت پالیسی کو فروغ دینے کے لیے ایس اے آئی کی طرف سے کی گئی تمام خریداریاں سركاری خریداری میں (میک ان انڈیا کو ترجیح) دینے کے لیے حكومت ہند كی وزارت تجارت اور صنعت كے صنعت اور اندرونی تجارت کے محکمے(ڈی پی آئی ٹی ٹی) کی طرف سے  جاری کردہ احكامات کے مطابق ہیں۔

علاوہ ازیں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں كی وزارت (ایم ایس ایم ای) اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ تسلیم شدہ اشیا ساز نئی صنعتوں کو ارنسٹ منی جمع كرانے، پیشگی کام کے تجربے  اور سالانہ ٹرن اوور دكھانے كی ضرورت نہیں۔

یہ جواب آج راجیہ سبھا میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے دیا۔

******

U.No:7639

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1943403) Visitor Counter : 83
Read this release in: English , Marathi , Telugu , Kannada